• صارفین کی تعداد :
  • 1896
  • 3/5/2012
  • تاريخ :

اسلام اور مغرب  کي نظر ميں انساني حقوق  ( حصّہ پنجم )

سوالیہ نشان

دوسري جنگ عظيم کے بعد جب ارباب عقل ودانش اور اصحاب فکرونظر کو انسان کي مظلوميت کا احساس ہواتواس وقت پہلي مرتبہ انساني حقوق کے تعين اور اس کي تدوين سے متعلق آواز اُٹھائي گئي اور اس اسلامي نظام کو بنياد بناکر انساني حقوق مقررکئے گئے اور عالمي سطح پر قانون انساني حقوق کا اعلان کياگيا ، جب کہ محسن کائنات صلي اللہ عليہ وسلم نے دوسري عالمي جنگ سے تيرہ سو سال سے زائد عرصہ پہلے ہي ان تمام حقوق کو بيان فرما ديا اور ساري دنيا کو آفاقي پيام عطا فرما ديا-

اگر خطبۂ حجۃ الوداع ميں آنحضرت سلم کے بيان کردہ انساني حقوق کو عالمي سطح پر آئيني حيثيت دي جائي ،اس کو نافذ العمل قرار ديتے ہوئے بروئے کار لايا جائے اور اس کي خلاف ورزي خلاف قانون قرار پائے تو دنيا سے ظلم واستبداد ختم ہو جائے گا، امن وامان کي فضاء ميں ايسے پھول کھليں گے کہ اُس کي خوشبو سے انساني زندگي کے تمام گوشے مہک اُٹھيں گے – حجۃ الوداع کے اس خطبہ کو فقہي، شرعي اور اسلامي اعتبار سے بڑي اہميت حاصل ہے کہ اس سے کئي احکام مستنبط ہوتے ہيں-

خطبۂ حجۃ الوداع عالمي اور بين الاقوامي اعتبار سے بھي بے مثال ہے کہ اس ميں انساني حقوق کي بابت ايسے اہم اور ضروري ارشادات ہيں جو قانون دان و قانون ساز افراد کے لئے قانون مدون کرنے اور دستور وضع کرنے کے سلسلہ ميں مشعل راہ اور منزل مقصود کي حيثيت رکھتے ہيں-

آئمہ اہلبيت ع نے اپنے زمانے کے حالات کے مطابق اسلامي تعليمات کے ذريعے، ظلم و جبر اور حق پر مسلط باطل حکمرانوں کا مقابلہ کرکے انہيں شکست دي- امام علي ع کي شہادت کے بعد امام حسن ع نے صلح کے ذريعے اسلام کے لبادے ميں ظالم حکمرانوں کے نقاب کو تاقيامت آشکار کر ديا تو امام حسين ع نے شہادت کے ذريعے تاقيامت يزيد لعين کو لعنت کا حقدار ٹہرايا، اسي طرح امام علي ابن الحسين امام زين العابدين ع نے دعا و مناجات کو بطور ہتھيار استعمال کرکے نہ صرف ظالم حکمرانوں اور ان کے مقاصد کو اپني مناجات کے ذريعے اشکار کيا بلکہ تاقيامت انساني اقدار کے احيا اور حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد جسے آج کي دنيا انساني حقوق يا ہيومين رائٹس کہتي ہے امام زين العابدين ع نے حقوق انساني کي مکمل تشريح کرکے تاقيامت اسلام کو ايسے دين کے طور پر متعارف کروايا جو انسانيت کي معراج پر ہے- قرآن پاک اور قرآن ناطق "اہلبيت ع" کو مينارہ نور اور ہدايت کا مرکز بنايا-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان