• صارفین کی تعداد :
  • 3220
  • 3/5/2012
  • تاريخ :

آج کے دور کا مسلم نوجوان  اور ذمہ دارياں ( حصّہ چہاردھم)

سوالیہ نشان

شرکاء جشن نے پوري آزادي اور سہولت سے ہم جنسي اور آزادانہ اختلاط کيا، شراب و کباب کے دور چلتے رہے، غير ملکي سفارت خانے کے حکام يہ خلاف انسانيت کام کرنے والوں کو ہر سطح پر اپني حکومت کي حمايت کا يقين دلا رہے تھے- اعليٰ پاکستاني خاندانوں کے لڑکے لڑکيوں کو خاص دعوت دي گئي تھي، جنہوں نے زنانہ و مردانہ روپ دھارکر خوب داد عيش دي- بنظرِ غائر ديکھا جائے تو يہ پاکستان ميںبين الاقوامي دجالي منصوبہ’’ انتشارِ فتنہ جنس اور فحش‘‘  (explosion of affluence and extravagance) ,سيکس کا پہلا پارٹ (episode) تھا، جو مغربي دنيا ميں تو کئي سالوں سے قانوني اور آئيني طور پر عام ہے ليکن پاکستان کي سر زمين پرپہلي بار سرکاري سطح پر نافذ کرنے کے ليے اس کي راہ ہموار کي گئي- اور پہلا بيج بويا گيا- پاکستان ميں انسان کي فطري آزادي کے نام پر اب مغربي دنيا اس غير فطري شيطاني عمل کي بھر پور حمايت کرے گي- اس کي کاميابي کے ليے بے تحاشا فنڈ دئيے جائيں گے، اسلام مخالف، بے دين پاکستاني حکمران، صاحبان اقتدار اور گمراہ اشرافيہ اس دجالي اور فرعوني کام کي پوري حمايت کريں گے- بالکل اُسي طرح، جس طرح پاکستان ميں خواجہ سراؤ ں، مخنثوں اور ہيجڑوں کي سرکاري سرپرستي کر کے ان کے کاروبار کو ترقي دي جارہي ہے-

فقہائے دين کا فتوٰي ہے کہ کھلم کھلا بے حيائي، بے شرمي اور اباحيت پھيلانے کے مرتکب افراد کے خلاف شرعي عدالتوں ميں مقدمے چلا کر سخت سزائيں دي جائيں- حضرت علي عليہ السلام کا فرمان ہے کہ ہم جنسي کرنے والے مجرموں کو تلوار سے قتل کر کے ان کي لاشوں کو جلا ديا جائے- اللہ اور اس کے رسول مکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے ان مردوں اور عورتوں پر لعنت کي ہے کہ جو ’’ تغيير خلق اللہ‘‘ جيسا گھناؤنا کام کرتے ہيں، يہ شيطان کي ملازمت (service) اور اتباع کرتے ہيں، مغربي دنيا کي اصطلاح ميںجسم فروشي کرنے والي عورتيں اور مرد اس کو جسماني خدمت کي فروخت کا نام ديتے ہيں- اور اس کو کسي قسم کي قباحت نہيں سمجھتے ہيں- سورہ نساء کي 119 ويں آيت کريمہ ميں شيطان نے بہت بے ادبي سے اللہ تعالےٰ کے حضور تعليّ کي کہ’’ مجھے قسم ہے کہ ميں (نوع انسان) کو ضرور بہکاؤ ں گا اور ان کو طرح طرح کي اميديں دلاؤ ں گا اور ان کو سکھلاؤ ں گا کہ اللہ کي بنائي ہوئي صورتيں بد ل ڈاليں ( اور اللہ کے احکام کي حکم عدولي کريں)اور (اللہ فرماتا ہے) کہ جو کوئي اللہ کو چھوڑ کر شيطان کو دوست بنا لے تو وہ صريح نقصان ميں رہا‘‘-

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان