• صارفین کی تعداد :
  • 655
  • 4/27/2012
  • تاريخ :

ملت بحرين کي تحريک جاري ہے

بحرین

بحرين کي جمعيت الوفاق نے کہا ہےکہ آئين ميں ترميم سے عوام کے مطالبات پورے نہيں ہوتے ہيں- ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق جمعيت الوفاق نے کہا ہے کہ ملت بحرين موجودہ صورتحال ميں بنيادي تبديليوں اور حقيقي اصلاحات کي خواہاں ہے اور آئين ميں ترميموں سے عوام کے مطالبات پورے نہيں ہونگے- بحرين کے آئين ميں مجوزہ اصلاحات کا مسودہ اگلے ہفتے بادشاہ کو پيش کيا جائے گا- اس گروہ نے ملت بحرين کے انقلاب کے تعلق سے عالمي اداروں کي دوہرے پاليسيوں کي مذمت کرتےہوئے کہا کہ آل خليفہ کے حکام اصلاحات اور بامعني مذاکرات کے مخالف ہيں- ادھر بحرين کے ايک اور انقلابي رہنما علي فائز نے کہا ہے کہ امريکہ بحرين ميں حکومت کي تبديلي اور اصلاحات کے حق ميں نہيں ہے- علي فائز نے العالم سے گفتگو ميں کہا کہ آل خليفہ کي حکومت امريکي مفادات کے لئے کام کررہي ہے لھذا امريکہ ايسي خدمت گذار حکومت کو تبديل کرنے کے حق ميں ہرگز نہيں ہے اور واشنگٹن آل خليفہ کي حمايت جاري رکھے گا- انہوں نے کہا کہ آل خليفہ کي حکومت امريکہ کي حمايت ہي سے انقلابيوں پر تشدد ڈھا رہي ہے- انہوں نے آل خليفہ کے بڑھتے ہوئے تشدد کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تشدد کے جاري رہنے سے معلوم ہوتا ہے کہ منامہ حکومت کو امريکہ کي بھرپور حمايت حاصل ہے- قابل ذکر ہے کہ ملت بحرين اپنے پامال شدہ حقوق کي بازيابي اور آل خليفہ کي امتيازي پاليسيوں کے خلاف تحريک چلارہي ہے-