• صارفین کی تعداد :
  • 540
  • 4/21/2012
  • تاريخ :

ايران ايٹم بم نہيں بنا رہا

میشل سلیمان

لبنان کے صدر ميشل سليمان نے کہا ہےکہ ايٹمي ہتھيار ايرانيوں کے ديني اور اخلاقي اصولوں سے منافات رکھتے ہيں- صدر ميشل سليمان نے آسٹريليا کے دورے کے اختتام پر اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف مغرب کے ان الزامات کي طرف کہ ايران ايٹم بم بنارہا ہے اشارہ کيا اور کہا کہ ہم ايراني حکام کي اس بات پر مکمل يقين رکھتے ہيں کہ ايران ايٹم بم نہيں بنا رہا ہے کيونکہ يہ ايٹم بم مسلمانوں کے ديني اور اخلاقي اصولوں کے منافي ہے- صدر ميشل سليمان نے حزب اللہ کے ہتھيار اور حکومت ميں حزب اللہ کے کردار کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سماجي ڈھانچے ميں ايک بنيادي رکن ہے اور اس کا فطري نتيجہ يہ ہے کہ وہ حکومت ميں بھي کردار ادا کرے- انہوں نے صيہوني حکومت کو لبنان ميں دس لاکھ سے زيادہ فلسطيني پناہ گزينوں کي موجودگي کا سبب قرارديا- لبناني صدر نے کہا کہ صيہوني حکومت نے اقوام متحدہ کي قراردادوں کے باوجود لبناني اراضي پر قبضہ کررکھا ہے-