• صارفین کی تعداد :
  • 498
  • 4/21/2012
  • تاريخ :

شام ميں کار بم دھماکہ

شام ميں کار بم دھماکہ

شام کے شہر حماہ ميں ايک کار بم دھماکے ميں دو افراد ہلاک اور سترہ زخمي ہوگۓ ہيں- 

ارنا کي رپورٹ کے مطابق يہ کار بم دھماکہ کل حماہ شہر ميں واقع ايک پل کے قريب ہوا - اس سے قبل کل ہي دمشق شہر ميں دو دھماکے ہوۓ تھے اور شام کے مختلف علاقوں ميں مسلح افراد نے حملے کۓ تھے- شام ميں يہ حملے ايسي حالت ميں ہورہے ہيں کہ جب کوفي عنان کي تجويز کي بنياد پر شام ميں جمعرات بارہ اپريل سے جنگ بندي عمل ميں لائي گئي ہے- شام کي حکومت اور مسلح گروہ ايک دوسرے پر جنگ بندي کي خلاف ورزي کا الزام عائد کررہے ہيں- دريں اثناء امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان ويکٹوريا نولينڈ نے شام کي حکومت پر دباؤ بڑھانے کي خبر دي ہے- ويکٹوريا نولينڈ نے کل دعوي کيا کہ شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندے کوفي عنان کي امن تجويز کي ناکامي کي صورت ميں واشنگٹن شام کي حکومت پر اپنے دباؤ ميں شدت پيدا کردے گا- امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان نے کہا ہےکہ واشنگٹن نے اپنے اتحاديوں سے کہہ ديا ہے کہ وہ شام کے خلاف مزيد پابنديوں کے لۓ تيار ہوجائيں- امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان نے مزيد کہا ہے کہ شام کے سلسلے ميں امريکہ کے موقف ميں ابھي تک کوئي تبديلي نہيں آئي ہے-