• صارفین کی تعداد :
  • 503
  • 4/20/2012
  • تاريخ :

ايران کي ترقي مثالي ہے

ايران کي ترقي مثالي ہے

جنوب مشرقي ايشيا کے ممالک کي اقتصادي تعاون تنظيم اي سي او کے سيکريٹري جنرل نے کہا ہے تيل اور گيس کے شعبوں ميں ايراني ماہرين نے ترقي کرکے اپنے ملک کو نمونہ عمل بناديا ہے- محمد يحيي معروفي نے تہران ميں جاري تيل گيس اور پٹروکميکل مصنوعات کي نمائش ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تيل اور گيس کے عظيم ذخائر کے پيش نظر اي سي او کے ملکوں کو انرجي کے ذخائر فراہم کرنے ميں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اي سي او کے ممالک تيل کے شعبے ميں ترقي کرنے کےلئے ايراني ماہرين کي خدمات حاصل کرسکتے ہيں- اس نمائش ميں جنوبي کوريا کي کيسول کمپني کے نمائندے نے کہا کہ تہران نمائش ميں بڑي تعداد ميں بيروني کمپنيوں کي شرکت ظاہر کرتي ہے کہ ايران کے خلاف پابندياں ناکام ہوچکي ہيں- انہوں نے کہا ان کي کمپني نے تہران نمائش ميں شرکت کرکے بڑے اہم تجربے حاصل کئے ہيں- اس نمائش ميں تہران ميں متعين سري لنکا کے سفير ايم ايم زھير نے بھي کہا کہ ان کا ملک يہ چاہتا ہےکہ ايراني سرمايہ کار سري لنکا ميں ريفائنري بنانے ميں سرمايہ کاري کريں گے- انہوں نے کہا کہ سري لنکا ايران سے تيل خريدنا چاہتا ہے- ادھر فيمکو انٹرنيشنل کمپني کے مينجننگ ڈائرکٹر نے کہا ہےکہ ايران کي صنعت تيل و گيس کا مستقبل نہايت روشن ہے-