• صارفین کی تعداد :
  • 728
  • 4/20/2012
  • تاريخ :

عراق ميں ايک بار پھر خوفناک دہشت گردي

عراق

عراق کے مختلف شہروں ميں دہشت گردانہ حملوں ميں کم از کم اڑتيس افراد جاں بحق ہو گئے ہيں-

اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد اور چھ ديگر شہروں ميں جمعرات کے روز کئي بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہوئے جن ميں کم از کم اڑتيس افراد جاں بحق اور ايک سو ستتر زخمي ہو گئے- اسلامي جمہوريہ ايران کے حج و زيارت کے ادارے نے کہا ہے کہ کاظمين ميں ايراني زائرين کے راستے ميں کار بم کے دھماکے ميں ايک ايراني زائر شہيد اور سات زخمي ہو گئے ہيں-

عراقي حکام کا کہنا ہے کہ عراق ميں دہشت گردي کے واقعات ميں امريکہ اور علاقے کے بعض عرب کا ہاتھ ہے-

دوسري جانب حکومت قانون اتحاد کے رکن عدنان سراج نے اس بات پر زور ديا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں ميں دہشت گردي کے واقعات کا مقصد عراق کے داخلي حالات کو خراب کرنا اور اسے شام کے حالات سے ربط دينا ہے- انہوں نے کہا کہ يہ دہشت گردي واضح مقصد سے کي گئي ہے اور اس ميں خليج فارس کے بعض عرب ممالک شامل ہيں-