• صارفین کی تعداد :
  • 523
  • 4/19/2012
  • تاريخ :

امريکا نہيں سن رہا

حنا ربانی

وزير خارجہ حنا رباني کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان امريکا کو واضح الفاظ ميں کہہ چکا ہے کہ ڈرون حملے روک ديے جائيں ليکن امريکا پاکستان کي بات نہيں سن رہا. برطانوي خبر ايجنسي کوانٹرويو ميں وزير خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے ليکن امريکا اسے نہيں سن رہا . انہوں نے اميد ظاہرکي کہ امريکا پاکستان کے موقف پر غور کريگا. حنا رباني کھرنے کہا کہ پاک افغانستان سرحدي علاقے ميں دہشتگردوں کے خاتمے کيلئے ديگر طريقے استعمال کيے جاسکتے ہيں ، ايسے موثر طريقوں کي طرف ديکھنا ہوگا جن پر پاکستان اورامريکا دونوں متفق ہوں . وزيرخارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے ايسے طريقے جن پر پاکستان متفق نہ ہواس کي بھاري قيمت ادا کرنا پڑے گي