• صارفین کی تعداد :
  • 771
  • 4/28/2012
  • تاريخ :

گلگت بلتستان: موبائل فون پر پابندي ختم کرنے کا فيصلہ

گلگت بلتستان

اسلام آباد…وفاقي وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان ميں امن وامان حالات کے مکمل کنٹرول ميں آنے اور وہاں بند کئے گئے موبائل فون اور سڑک راستوں کو کھولنے کا اعلان کرديا ہے.

ابنا: گلگت بلتستان ميں امن وامان کيلئے اسلام آباد ميں وزيرداخلہ رحمان ملک کي زيرصدارت اجلاس ہوا، اس ميں گلگت بلتستان کے وزيراعلي، ڈي جي اسکاوٹس، آئي جي اور سينئرحکام شريک ہوئے،

رحمان ملک نے اجلاس سے خطاب ميں کہاکہ گلگت بلتستان ميں حالات مکمل کنٹرول ميں آگئے ہيں، وہاں رات کا کرفيو بھي نرم کردياجائے گا،

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان ميں موبائل فون پر بندش ختم کرنے کا فيصلہ کيا گيا ، بند کئے گئے راستے بھي کھولے جارہے ہيں، مستقبل ميں حالات بہتر رکھنے کے لئے علماء کميٹي، مقامي انتظاميہ سے تعاون کرے گي .