• صارفین کی تعداد :
  • 753
  • 4/28/2012
  • تاريخ :

ايران پر پابنديوں سے کوئي مسئلہ حل نہيں ہوگا

ايران پر پابنديوں سے کوئي مسئلہ حل نہيں ہوگا

اقوام متحدہ ميں چين کے سفير نے کہا ہے کہ مغربي ملکوں کو ايران کےساتھ ايٹمي پروگرام کے تعلق سے اپنے اختلافات مذاکرات کي ميز پر حل کرنے چاہيں-

ابنا: بائو دونگ لي نے بغداد ميں ايران اور پانچ جمع ايک کے مجوزہ مذاکرات کو نہايت اہم قرارديتےہوئے کہا کہ ان مذاکرات ميں اگر فريقين کسي نتيجے تک پہنج جاتےہيں تو يہ بات عالمي برادري کے لئے نہايت اہميت کي حامل ہوگي- چين کے سفير نے کہا کہ اس صورت ميں عالمي برادري کي ساري تشويشيں ختم ہوجائيں گي-

انہوں نے ايران کے خلاف عائد پابنديوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر چين کي حکومت کا موقف نہايت واضح ہے اور ہم اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ پابندياں تعميري اثرات کي حامل نہيں ہوتيں اور ايران کے خلاف پابنديوں سے کوئي مسئلہ حل نہيں ہوگا-

ايران اور پانچ جمع ايک گروپ نے استنبول ميں مذاکرات کئے تھے اور دوسرا دور تئيس مئي کو بغداد ميں ہوگا-