• صارفین کی تعداد :
  • 709
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

افغان امن مذاکرات ميں تعطل امريکااور پاکستان کو آمنے سامنے لاکھڑا کريگا

افغانستان

افغان طالبان کي طرف سے امريکي مذاکرات کي معطلي امريکااور پاکستان کو آمنے سامنے لاکھڑا کرے گا.

ابنا: اگر دوحہ امن بات چيت کي معطلي مستقل ثابت ہوئي تواس کا نتيجہ پراکسي وار کي صورت ميں نکلے گا، جس ميں امريکا اور اس کے نيٹو اتحادي ايک طرف اور دوسري طرف پاکستاني فوج اور انٹيلي جنس ہوگي. ان خيالات کا اظہار جنوبي ايشيائي امور کے ماہر بروس او ريڈل نے امريکي جريدے’نيوزويک‘ ميں شائع اپنے ايک مضمون ميں کيا. مضمون نگار سي آئي اے،پينٹاگان اور امريکي قومي سلامتي کونسل کيلئے بھي کام کرچکے ہيں .ان کا کہنا ہے کہ امريکا کے ساتھ مذاکرات کے طالبان کي طرف سے تعطل نے نيٹو کو پاکستان کے ساتھ ٹکڑاو? کے راستے پر ڈال ديا ہے .افغان طالبان سے مذاکرات کي معطلي افغان جنگ کے ايک سياسي عمل کيلئے ايک سنگين دھچکا ہے جس سے پاکستان کے ساتھ امريکا اور اس کے اتحاديوں کے مابين تنازعات شدت اختيارات کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہيں .مضمون نگار لکھتا ہے کہ امريکا نے افغان کوئٹہ شوري کے ساتھ اعتمادي سازي کے لئے امن منصوبے کے تحت گوانتا نامو بے ميں قيد پانچ طالبان جنگجوو?ں کو قطر کي تحويل ميں دينا تھا. دوحا منتقل ہونے کے بعدان قيديوں کي اپنے اہل خانہ سے ملاقات بھي طے تھي ،طالبان نے 5 قيديوں کي رہائي کے عمل کو امريکي سست روي کا جواز بنا کر مذاکرات معطل کرديے .طالبان ترجمان کے مطابق طالبان صرف قيديوں کے تبادلے اور قطر ميں سياسي دفتر قائم کرنے پر بات کرنا چاہتے ہيں جبکہ امريکا وسيع تر معاملات پر بات کرنا چاہتا ہے.طالبان نے اپنے بيان ميں قيديوں کے متعلق کيے گئے وعدوں پر ناکامي بتائي . افغان طالبان کا مذاکرات کي معطلي کي وجہ کے پس منظر ميں ميرين پيشاب ويڈيو، قرآن پاک کا نظر آتش اور ايک جنوني امريکي فوجي کي طرف سے معصوم لوگوں کے قتل کے واقعات کا تسلسل بھي شامل ہے. ليکن طالبان نے مذاکرات کي معطلي کي وجہ ان واقعات کو نہيں بنايا. انہوں نے ان واقعات کي مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امريکا کو بھاري قيمت چکاني پڑے گي.مضمون نگار کے مطابق نيٹو کي طرف سے چار ہزار جنگجوو?ں کي تفتيشي رپورٹ ميں کہا گيا کہ طالبان جنگي کارروائيوں کو جاري رکھنے کيلئے سالانہ ايک سو سے ڈيڑھ سو ملين ڈالر کي ضرور ت ہوگي.