• صارفین کی تعداد :
  • 563
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

مريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف قبضہ کرو تحريک

امريکي رياست ميسوري

امريکي رياست ميسوري کي پوليس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں پر حملہ کرکے دسيوں افراد کوگرفتار کرليا ہے.

ابنا: وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکن  جس وقت شہر سينٹ لوئيس کے  ايک پارک ميں اپنے خيمے نصب کرنے کي کوشش کررہے تھے اسي وقت پوليس نے ان پرحملہ کرديا اور انہيں بري طرح زد و کوب کرنے کے بعد دسيوں افراد کو گرفتار کرليا -

مظاہرين نے جو امريکا کے مختلف شہروں سے وہاں پہنچے تھے کہا ہے کہ وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں نے کسي بھي طرح کي کوئي اشتعال انگيز بات نہيں کي تھي اور پوليس نے کسي پيشگي نوٹس کے بغير ان پر حملہ کرديا -   مظاہرين ميسوري ميں وال اسٹريٹ مخالف کانفرنسں ميں شرکت کے لئے وہاں گئے تھے اور اس کانفرنس ميں وہ امريکا کي مغربي رياستوں کے عوام کي مشکلات پر بحث کرنے والے تھے-

اس واقعے کے بعد مظاہرين نے امريکن بينک کي عمارت کي طرف مارچ کيا اور ملک ميں رہائش و مکان کے بحران کے خلاف احتجاج کيا-

امريکي مظاہرين نے اسي طرح کا مظاہرہ نيويارک ميں بھي امريکن بينک کے سامنے کيا.