• صارفین کی تعداد :
  • 451
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 بحرين سعودي فوجي قبضے کے خلاف مظاہرے

بحرین

بحرين کے عوام نے اپنے ملک پر سعودي عرب کے فوجي قبضے کو ايک سال مکمل ہونے کے خلاف ملک بھر ميں مظاہرے اور دھرنے ديئے ہيں-

ابنا: جمعے کے روز ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگوں نے اس عزم کا اظہار کيا کہ وہ اپنے جائز مطالبات کي تکميل تک مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاري رکھيں گے- سعودي عرب کے فوجي قبضے کے خلاف سب سے بڑا اجمتاع الماحوز کے علاقے ميں ہوا جس ميں ہزاروں افراد شريک تھے- اس اجتماع ميں شريک لوگ سعودي فوج کے انخلا اور شاہي حکومت کے ‍ خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے- بحرين کے ديگر شہروں ميں بھي اسي طرح کے مظاہرے اور دھرنے ديئےگئے اور لوگوں نے اپنے ملک سے سعودي فوج کے فوري انخلا کے حق ميں نعرے لگائے- بحرين کے عوام آئندہ جمعے کو بھي اپنے جمہوري مطالبات اور سعودي فوجي قبضے کے خلاف ملک گير مظاہرے کريں گے-

ادھر بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق کے مرکزي جنرل سيکريٹري شيخ علي سلمان نے الماحوز ميں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحريني عوام اپنے ملک کے سعودي عرب کے ساتھ الحاق کو کسي صورت ميں قبول نہيں کريں گے- انہوں نے کہا سعودي فوجي کي آمد کے نتيجے ميں ملک کي صورتحال مزيد پيچيدہ ہوگئي ہے-