• صارفین کی تعداد :
  • 553
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

شام ميں ہتھياروں کي اسمگلنگ کي اجازت نہيں دي جائےگي

 نوری المالکی

عراق کے وزير اعظم نے شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذريعہ حل کرنے پر تاکيد کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق سے شام ميں ہتھياروں کي اسمگلنگ کي اجازت نہيں دي جائےگي-

ابنا: عراق کے وزير اعظم نوري المالکي نے شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذريعہ حل کرنے پر تاکيد کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراق سے شام ميں ہتھياروں کي اسمگلنگ کي اجازت نہيں دي جائےگي- انھوں نے کہا کہ عراق اپني سرزمين کو ديگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے کي اجازت نہيں دےگا- نوري مالکي نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ضروري ہے، واضح رہے کہ عراق کے ايک قبيلہ کے سربراہ نے کئي ہزار ڈآلر کے ہتھيار شام منتقل کرنے اور ہزاروں دہشت گرد شام روانہ کرنے کا اعتراف کيا ہے-