• صارفین کی تعداد :
  • 534
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 افغان عوام کے قتل عام ميں ملوث امريکي فوجي فرار

افغانستان

افغانستان کي مسلح افواج کي مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا ہے امريکي حکومت حاليہ قتل عام کے سلسلے ميں افغان وفد کے ساتھ تعاون نہيں کررہي ہے-

ابنا: شير محمد کريمي نے امريکي فوجي کے ہاتھوں قتل کئے گئے افراد کے اھل خانہ سے ملاقات ميں کہا کہ افغان حکومت نے بارہا امريکي حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ افغان عوام کے قتل عام ميں ملوث فوجي کو افغانستان کے حوالے کرديا جائے تاہم امريکہ نے ہماري بات کو کوئي اہميت نہيں دي بلکہ بڑي بے شرمي سے اس قاتل کو امريکہ واپس لے گئي -

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کا کہنا ہےکہ امريکي مجرم کو سخت سے سخت سزا دي جائے- ادھر افغان صدر حامد کرزئي نے بھي متاثرہ خاندانوں سے ملاقات ميں کہا کہ امريکي مجرموں کے ہاتھوں نہتے عوام کا قتل عام قابل بخشش جرم ہے- ادھر اطلاعات ہيں کہ افغان تحقيقاتي کميٹي نے امريکي فوجيوں کے جرائم کے نئے پہلوğ کا انکشاف کيا ہے- اطلاعات کے مطابق امريکي فوج نے جس دن سترہ نہتے شہريوں کو گولي مار کر ہلاک کرديا تھا اسي دن امريکي فوجيوں نے دو خواتين کو جنسي تشدد کا نشانہ بنايا تھا-