• صارفین کی تعداد :
  • 3413
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

آج کے دور کا مسلم نوجوان  اور ذمہ دارياں ( پچيسواں  حصّہ )

سوالیہ نشان

دنيا کے تمام نشرياتي ادارے يہ کوشش کر رہے ہيں کہ بحرين کے عوام اور وہاں کي عوامي تحريک کو الگ تھلگ کر ديں- مقصد کيا ہے؟ يہ شيعہ سني اختلاف بھڑکانا چاہتے ہيں- تفرقہ کا بيج بونے کي کوشش کر رہے ہيں، خليج پيدا کرنے کي کوشش ميں ہيں- حالانکہ ان مسلمانوں اور مومنين کے درميان جن ميں بعض کسي مسلک سے اور بعض ديگر کسي اور مسلک سے وابستہ ہيں، کوئي فرق نہيں ہے- اسلام نے سب کو ايک ہي لڑي ميں پرو ديا ہے- سب امت اسلاميہ سے وابستہ ہيں، اسلامي امہ کا جز ہيں---- (10) فتح کا راز، تحريک کے دوام کا راز اللہ کي ذات پر توکل، اللہ کے تعلق سے حسن ظن، اللہ تعالي پر اعتماد اور اتحاد اور مربوط کوششوں کا جاري رہنا ہے-

ميرے عزيزو! ميرے بچو! آپ بہت محتاط رہئے، اپني تحريک کو رکنے نہ ديجئے- اللہ تعالي نے قرآن ميں دو جگہوں پر اپنے پيغمبر کو مخاطب کرکے فرمايا ہے؛ «فاستقم كما امرت»،(11) «و استقم كما امرت»؛(12) استقامت کا مظاہرہ کيجئے- استقامت يعني پائيداري، يعني راستے پر اٹل رہنا، حق کے جادے پر آگے بڑھتے رہنا، قدم نہ رکنے دينا- يہي کاميابي کا راز ہے-

ہميں آگے بڑھتے رہنا ہے، يہ تحريک کامياب ہے، اس کا مستقبل تابناک ہے، اس کے افق روشن ہيں- مستقبل بالکل درخشاں ہے- وہ دن ضرور آئے گا جب امت اسلاميہ اللہ تعالي کي نصرت و مدد سے قوت و آزادي کي بلنديوں کو چھو لے گي-----(13) مسلمان اقوام اپني خصوصيات اور تنوع کو باقي رکھتے ہوئے اللہ اور اسلام کے سائے ميں جمع ہو جائيں، سب آپس ميں متحد رہيں- ايسا ہو گيا تو امت اسلاميہ اپني عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کر لےگي-

ہمارے ممالک زمين دوز ذخائر سے مالامال ہيں، ہمارے پاس اسٹريٹيجک اور سوق الجيشي اہميت کے حامل خطے موجود ہيں، ہمارے پاس بے پناہ قدرتي وسائل ہيں، نماياں ہستياں ہيں، با صلاحيت افرادي قوت ہے، ہميں ہمت سے کام لينا چاہئے- اللہ تعالي ہماري ہمتوں ميں اور بھي اضافہ کرے گا-

ميں آپ نوجوانوں سے يہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مستقبل آپ کا ہے- اللہ تعالي کي نصرت و مدد سے آپ نوجوان وہ دن ضرور ديکھيں گے اور انشاء اللہ اپنے افتخارات آئندہ نسلوں کو منتقل کريں گے-

و السلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

1) حج: 40، اور جو بھي اللہ کي مدد کرے وہ اس کي يقينا مدد کرےگا-

2) فتح: 20، اللہ نے تم سے بہت سارے فوائد کا وعدہ کيا جو تم کو حاصل ہوں گے- پھر (خيبر کے) مال غنيمت سے فورا ہي تم کو بہرہ مند کر ديا اور لوگوں کے ہاتھ تم تک پہنچنے سے روک ديئے کہ اہل ايمان کے لئے يہ ايک نشاني بن جائے اور تم کو سيدھے راستے پر لگا دے-

3) عنكبوت: 69، اور جنہوں نے ہمارے لئے جہاد کيا ہے ہم انہيں اپنے راستوں کي ہدايت کر ديں گے-

4) آل‌عمران: 160، اگر اللہ تمہاري نصرت و مدد کرے تو تم پرکوئي بھي غالب نہيں آ سکے گا-

5) اللہ اکبر کے نعرے

6) « اللہ اکبر اور لبيك ياخامنه‌اى کے نعرے

7) «امريکہ مردہ باد کے نعرے

8) فتح: 6، اور منافق مرد اور عورتيں جو اللہ کے بارے ميں بدگمانياں رکھتے ہيں وہ ان سب پر عذاب نازل کرے گا، ان کے سر پرعذاب منڈلا رہا ہے، ان پر اللہ کا غضب ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کي ہے- ان کے لئے جہنم کي آگ تيار کي ہے اور يہ کس قدر بدترين انجام ہے-

9) شعار «اسرائيل مردہ باد کے نعرے»

10) اسلامي اتحاد کے حق ميں نعرہ «وحدة وحدة اسلامية»

11) هود: 112، پس آپ کو جس طرح کا حکم ملا ہے اس پر ثابت قدم رہيں-

12) شورى: 15، اور آپ اسي طرح استقامت سے کام ليں کہ جيسا آپ کو حکم ملا ہے-

13) «هيهات منّا الذّلة کے نعرے»

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان