• صارفین کی تعداد :
  • 499
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

بحرين ميں تشدد جاري

بحرین

بحرين ميں آل خليفہ کا تشدد جاري ہے ، گذشتہ روز کے مظاہروں پر آل خليفہ کے کارندوں کے تشدد ميں ايک انقلابي شہيد ہوگيا-

ابنا: آل خليفہ کي شاہي فوج وسيع پيمانے پر مظاہرين کے خلاف زہريلي آنسو گيس استعمال کرتي ہے جس سے متعدد انقلابي مظاہرين شہيد ہوچکے ہيں- يہ زہريلي گيس امريکہ بحريني حکومت کو فراہم کرتا ہے- ہفتے کے روز دسيوں ہزار افراد نے منامہ ميں مظاہرے کرکے سعودي عرب کے جارح فوجيوں کے فوري انخلاء اور ڈکٹيٹر شاہي حکومت کے خاتمے کامطالبہ کيا تھا- اطلاعات کے مطابق آل خليفہ کے کارندے مظاہرين کےعلاوہ ان کے گھروں ميں بھي آنسو گيس کے گولے داغتے ہيں جس سے بہت سے انقلابي دم گھٹ کر شہيد ہوچکے ہيں- ملت بحرين اپنے پامال شدہ حقوق کي بازيابي کے لئے شاہي حکومت کے خلاف تحريک چلا رہي ہے-