• صارفین کی تعداد :
  • 551
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

امريکہ، سعودي عرب، قطر دہشت گردي کے ذمہ دار

شام

شام کے عوام نے دارالحکومت دمشق ميں دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق سيکڑوں افراد نے دمشق ميں کل دو کار بم دھماکوں کے خلاف، کہ جن ميں ستائيس افراد جاں بحق جبکہ سيکڑوں زخمي ہو گئے تھے، احتجاجي مظاہرہ کر کے ان حملوں کي مذمت کي-دوسري جانب اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے بھي دمشق کار بم دھماکوں کي مذمت کي ہے- بان کي مون نے ايک بيان ميں ان کار بم دھماکوں کي مذمت کرتے ہوئے اس ملک ميں تشدد کے خاتمے پر زور ديا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزيت کي ہے-ادھر لبنان کے ممتاز دانشور پروفيسر محسن صالح نے پريس ٹي وي سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اور اس کے اتحادي شام ميں حاليہ دہشت گردي کے واقعات کے ذمہ دار ہيں- انہوں نے کہا سعودي عرب اور قطر جيسے ممالک شام ميں دہشت گردوں کو مالي مدد اور اسلحہ فراہم کر رہے ہيں اور شام ميں دہشت گردانہ حملوں سے فائدہ اٹھا رہے ہيں- انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ شام ميں حاليہ دہشت گردي کے واقعات ميں لوگوں کے قتل عام کے ذمہ دار امريکہ، سعودي عرب، قطر اور وہ تمام ممالک ہيں جو شام ميں دہشت گردي کو ہوا دے رہے ہيں-