• صارفین کی تعداد :
  • 576
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

غيرپٹروليم برآمدات ميں اضافہ

ایران کا پرچم

ايران کے ايوان صنعت و تجارت کے سربراہ محمد نہاونديان نے کہا ہے کہ بائيکاٹ اور پابنديوں کے باوجود رواں سال تيرہ سو نوے ہجري شمسي ميں گزشتہ برسوں کي نسبت ايران کي غيرپٹروليم برآمدات ميں خاطر خواہ اضافہ ہوا-

ابنا: محمد نہاونديان نے ہمارے نمائندے سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي اقتصادي پابنديوں کے بارے ميں جو مسائل اٹھائے جاتے ہيں ہو ايران کي اقتصادي ترقي کے اعداد و شمار سے تضاد رکھتے ہيں کيونکہ گزشتہ برسوں کے دوران ايران کے تجارتي لين دين ميں ہميشہ اضافہ ہوا ہے اور غيرپٹروليم اشيا کي برآمدات ميں زيادہ اضافہ ديکھنے ميں آيا ہے-ايران کے ايوان صنعت و تجارت کے سربراہ نے کہا کہ ايران کے پندرہ ممالک کے ساتھ زميني اور سمندري سرحديں ملتي ہيں اور اس کے ان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہيں اس بنا پر خود ان ممالک اور ان کے ذريعے ديگر ممالک کے ساتھ برآمدات کو فروغ دينے کے وسيع امکانات موجود ہيں-