• صارفین کی تعداد :
  • 588
  • 2/20/2012
  • تاريخ :

اسرائيل نے ايران پر حملہ کرنيکي غلطي کي تو اسے بدترين نتائج کا سامنا کرنا پڑيگا، علامہ قاضي احمد نوراني

علامہ قاضی احمد نورانی

اسلام ٹائمز: فلسطين فائونڈيشن کے رہنما نے کہا کہ من حيث الاقوم ہر پاکستاني امت مسلمہ کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے اور ہم يہ سمجھتے ہيں دفاع فلسطين دفاع پاکستان ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کيا کہ القدس کيلئے نکلنے والا کارواں بہ ہر صورت فلسطين پہنچ کر دم لے گا-

اسلام ٹائمز- پاکستان اور ايران دوستي کے اٹوٹ رشتوں ميں منسلک ہيں وقت کے ساتھ ساتھ يہ دوستي اور پائيدار ہوتي جائے گي- اسرائيل ايران پر حملہ کرنے کي غلطي نہ کرے ورنہ اسے بدترين نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا- آزادي القدس کے لئے جدوجہد کرنے والے امت کے بہترين افراد ہيں- ان خيالات کا اظہار پاکستان سے آزادي القدس کے لئے فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے زيراہتمام ايران کے راستے ترکي اور بيروت سے گزر کر فلسطين کے لئے جانے والے کاروان کے تہران ميں قيام کے دوران، کارواں کے ارکان کي ايراني صدر محمود احمدي نژاد اور دوسرے زعماء سے خصوصي ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعيت علماء پاکستان کے رہنما اور فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے سرپرست علامہ قاضي احمد نوراني صديقي نے ايوان صدر ميں خطاب کرتے ہوئے کہي- 

اس موقع پر اپنے خطاب ميں ايراني صدر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي ممالک کے باہمي تعلقات کي مضبوطي وقت کي اہم ضرورت ہے، دنيا بھر کے انسان اب بيدار ہو چکے ہيں اور طاغوت کے تمام ہھکنڈے ناکام ہوتے جا رہے ہيں- انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ايران فلسطينيوں کو ہرگز تنہا نہيں چھوڑ سکتا, ہم اسرائيل کي اصليت بھي جانتے ہيں اور اسکي طاقت کي حد سے بھي بخوبي واقف ہيں- ايراني صدر نے بيت المقدس کے لئے جانے والے کارواں کے عزم و حوصلے کي تعريف کي اور اس عزم کا اظہار کيا کہ شرکاء کارواں کي استقامت کو تاريخ ہميشہ ياد رکھے گي-

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطين فاؤنڈيشن کے سرپرست علامہ قاضي احمد نوراني نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے پاکستان ميں فرقہ واريت اور تعصبات کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس ميں لڑانے کي کوشش کي, ليکن علامہ شاہ احمد نوراني صديقي رح نے ملي يکجہتي کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے ذريعے عملي طور پر اتحاد بين المسلمين قائم کر کے اس سازش کو ناکام بنا ديا- انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنے اشعار ميں تہران کو عالم اسلام کي قيادت کا مرکز قرار ديا اور آج موقع ہے کہ اکابرين کے اس خواب کو حقيقت کا روپ ديا جائے-

 باني پاکستان قائد اعظم محمد علي جناح کے اقوال کا حوالہ ديتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ من حيث الاقوم ہر پاکستاني امت مسلمہ کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے اور ہم يہ سمجھتے ہيں دفاع فلسطين دفاع پاکستان ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کيا کہ القدس کے لئے نکلنے والا کارواں بہ ہر صورت فلسطين پہنچ کر دم لے گا اور انشاءاللہ اہل اسلام تيس مارچ کي نماز جمعہ مسجد اقصٰي ميں ادا کريں گے- دريں اثنا تہران ميں قيام کے دوران اراکين کاروان القدس نے آزادي اسکوئرکا دورہ کيا اور وہاں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضي احمد نوراني نے کاروان القدس کے مقاصد اور اہداف پر روشني ڈالي-