• صارفین کی تعداد :
  • 690
  • 3/18/2012
  • تاريخ :

جہان اسلام ميں حاليہ بيداري سے فلسطين کي آزادي کي راہيں روشن ہوئي ہيں، ڈاکٹر ولايتي

 ڈاکٹر ولایتی

اسلام ٹائمز: مقام معظم رہبري کے مشير برائے بين الاقوامي امور نے مارچ ٹو يروشلم کے شرکاء سے خطاب ميں کہا کہ ميں دل کي اتھاہ گہرائيوں سے آپ کے اس اقدام کو سراہتا ہوں- آپ مقبوضہ فلسطين کے بارڈر پر جا رہے ہيں تاکہ ظالم صيہوني رياست کيخلاف علم احتجاج بلند کر سکيں-

اسلام ٹائمز- گلوبل مارچ ٹو يورشلم کے اعزاز ميں سابق امريکي ايمبيسي ميں ايک تقريب کا انعقاد کيا گيا- اس موقع مقام معظم رہبري کے مشير برائے بين الاقوامي امور و بيداري اسلامي کانفرنس کے مسؤل ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے گلوبل مارچ کے شرکاء کو خوش آمديد کہا- اس موقع پر مسؤل برائے بين الاقوامي انتفاضہ فلسطين، حسين شيخ الاسلام نے بھي خطاب کيا- اپنے خطاب ميں مقام معظم رہبري کے مشير ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے کہا کہ ہميں آج اپنے مسلم اور غير مسلم بھائيوں کو ديکھ کر انتہائي خوشي ہو رہي ہے- انہوں نے کہا کہ ميں دل کي اتھاہ گہرائيوں سے آپ کے اس اقدام کو سراہتا ہوں- آپ مقبوضہ فلسطين کے بارڈر پر جا رہے ہيں تاکہ ظالم صيہوني رياست کے خلاف علم احتجاج بلند کر سکيں- انہوں نے کہا کہ جہان اسلام ميں حاليہ بيداري سے فلسطين کي آزادي کي راہيں روشن ہوئي ہيں- ڈاکٹر ولايتي نے کہا کہ ہميں پورا يقين ہے کہ انشاءاللہ القدس اور فلسطين کي آزادي کا وقت قريب ہے-