• صارفین کی تعداد :
  • 2094
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

علي (ع) ہي اميرالمۆمنين ہيں

حضرت امام علي عليہ السلام

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 1

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 2

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 3

ويسے تو بہت سے خلفاء نے اميرالمۆمنين کا لقب اختيار کيا ليکن اميرالمۆمنين صرف علي (ع) ہي ہيں جس کے لئے ہم نے يہاں صرف ايک روايت پر اکتفا کيا ہے:

بريدہ بن خضيب اسلمي کہتے ہيں: " إن رسول الله صلى الله عليه واله أمرني سابع سبعة، فيهم أبوبكر وعمر وطلحة والزبير، فقال: " سلموا على علي بامرة المۆمنين " فسلمنا عليه بذلك، ورسول الله صلى الله عليه وآله حي بين أظهرنا"- (1).

حضرت رسول اکرم (ص) نے مجھے سات صحابيوں ايک گروہ ميں، جن ميں ابوبکر، عمر اور طلحہ اور زبير بھي شامل تھے، کو حکم ديا کہ علي (ع) کو اميرالمۆمنين کے نام سے سلام کريں؛ پس ہم نے آپ (ع) کو اميرالمۆمنين پکار کر سلام کيا جبکہ رسول اللہ (ص) بقيد حيات اور ہمارے درميان تھے-

رسول خدا (ص) نے متعدد بار علي (ع) اور آپ (ع) کے گيارہ فرزندوں کو ائمہ کي حيثيت سے متعارف کرايا-

غدير کے دن ا‏ئمہ اثنا عشر کے لئے بيعت

غدير خم کے دن امام اميرالمۆمنين علي (ع) اور دوسرے ائمۂ معصومين عليہم السلام کے لئے بيعت لي گئي-

رسول اللہ (ص) نے فرمايا: "فأمرت ان آخذ البيعة منكم والصفقة لكم بقبول ماجئت به عن الله عزوجل في علي امير المۆمنين والأئمة من بعده الذين هم مني ومنه، ائمة قائمة منهم المهدي إلى يوم القيامة الذي يقضى بالحق"- (2)

پس مجھے اللہ تعالي نے حکم ديا کہ تم (مسلمانوں) سے عہد و بيعت لوں پس اس حکم کي تعميل کے سلسلے ميں تم ہاتھوں ميں ہاتھ دو جو ميں خداوند عزوجل کي طرف سے علي اميرالمۆمنين اور ان کے بعد آنے والے جانشينوں کے سلسلے ميں لايا ہوں- وہي ائمہ جو مجھ سے ہيں اور علي (ع) سے ہيں؛ ايسے ائمہ جو ‍ روز قيامت تک ـ‌ جس دن حق کے مطابق فيصلے کئے جائيں گے ـ قائم و دائم ہيں اور مہدي (عج) ان ہي ميں سے ہيں-

-------

مآخذ

1- الارشاد شيخ مفيد ، جلد 1 ، صفحه 48- طبري كتاب الولاية ص 214 – 216 بحوالۂ الغدير علامہ عبدالحسين العاملي جلد 1 ص270-

2- معجم احاديث الامام المهدي (عج) شيخ علي الكوراني ج5 ص136- الاحتجاج احمد بن علي الطبرسي ج1 ص81- غاية المرام وحجة الخصام - السيد هاشم البحراني ج1 ص337.