• صارفین کی تعداد :
  • 1658
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

ولايت علي بن ابي طالب ناقابل انکار 3

امام امیرالمومنین(ع)

ولايت علي بن ابي طالب ناقابل انکار1

ولايت علي بن ابي طالب ناقابل انکار 2

ابن ارقم نے کہا: اس مقام پر کوئي بھي ايسا نہ تھا جس نے اپني آنکھوں سے رسول اللہ (ص) کي زيارت نہ کي ہو اور رسول اللہ (ص) کا يہ کلام اپنے کانوں سے نہ سنا ہے- (4)

دوسري حديث: بريدہ کہتا ہے: رسول اللہ صلي عليہ و آلہ و سلم نے ہميں ايک جنگ کے لئے روانہ کيا اور علي عليہ السلام کو سالار لشکر قرار ديا؛ جب ہ واپس آئے تو حضرت رسول اللہ (ص) نے ہم سے پوچھا: "تم نے اپنے ہمراہ کي ہمراہي کيسے پائي؟"-

ہم نے گلے شکوے شروع کئے پس ميں نے اپنا سر اوپر اٹھايا اور ميري نظر رسول اللہ کے چہرہ مبارک پر پڑي اور ديکھا کہ رسول اللہ کا چہرہ ناراضگي کي وجہ سے لال پڑ گيا ہے اور فرمايا: "ميں جس کا ولي اور سرپرست ہيں علي (ع) اس کے ولي اور سرپرست ہيں"- (5)

تيسري حديث: علي عليہ السلام نے کوفہ ميں رحبہ کے مقام پر لوگوں کو قسم دلائي اور لوگوں سے گواہي طلب کي؛ فرمايا: کيا تم ميں سے کس نے رسول اللہ (ص) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ "ميں جس کا مولا ہوں يہ علي اس کے مولا ہيں"-

پس دس سے زائد افراد نے اٹھ کر گواہي دي- (6)

چوتھي حديث: زيد بن يثيع کہتا ہے ميں نے علي ابن ابي طالب عليہ السلام کو منبر کوفہ پر فرماتے ہوئے سنا: ميں صرف اصحاب محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو قسم دلاتا ہوں کہ کيا انھوں نے نہيں سنا کہ رسول اکرم (ص) نے غدير کے روز فرمايا: "ميں جس کا مولا ہوں يہ علي اس کے مولا ہيں؛ خدايا ----

-----------

مآخذ

4- خصائص اميرالمۆمنين-ويژگى‏هاى على بن ابى طالب ع، ترجمه‏فارسى، ص: 89 بوستان کتاب قم-

5- خصائص اميرالمۆمنين-ويژگى‏هاى على بن ابى طالب ع، ترجمه‏فارسى، ص: 91

6- خصائص اميرالمۆمنين ص: 95-

7. خصائص اميرالمۆمنين، ص: 97- احمد بن حنبل درج 1 " المسند " ص 118-

8. خصائص اميرالمۆمنين، ص: 99-