• صارفین کی تعداد :
  • 538
  • 9/4/2012
  • تاريخ :

رہبر معظم انقلاب اسلامي: اسلامي بيداري کي عظيم تحريک ميں خواتين کے کردار بے مثال ہے

اسلامی بیداری اور خواتین

اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کا کردار بے مثال ہے

ڈاکٹر ولايتي نے  خواتين اور اسلامي بيداري کے نام سے ہونے والي بين الاقوامي کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ  عرب دنيا ميں پيدا ہونے والي اسلامي بيداري اور تحريکيں اسلامي بيداري کي ايک نئي  لہر ہے جس کي اپني خصوصيات اور پہلو ہيں اور يہ اسلامي بيداري اور تحريکيں نا اہل نظاموں کے خلاف چل رہي ہيں- ڈاکٹر ولايتي نے  اسلامي بيداري اور خواتين عالمي کانفرنس کي اختتاميہ تقريب ميں کہا کہ يہ نشست مسلم خاتوں کو خراج تحسين پيش کرنے کي چھوٹي سي کوشش ہے- انہوں نے کہا کہ تہران ميں عالم اسلام کي خواتين کي يہ نشست انقلابي خواتيں کے مابين تجربوں کے تبادلے اور ہم فکري نيز ايک دوسرے کو پہچاننے اور جاننے کا سنہري موقع ثابت ہوئي - انہوں نے کہا کہ امت اسلامي ہرگز ان ماۆں کے ايثار اور قربانيوں کو فراموش نہيں کرسکتي جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے خون سے اسلامي بيداري کے شجر کي آبياري کي ہے-انہوں نے کہا کہ امت اسلامي خاص طور لبنان اور فلسطين کي خواتين کے جہاد کو رہتي دنيا تک ياد رکھے گي- ڈاکٹر ولايتي نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد سے تينتيس سالہ تجربوں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ يہ تجربے انقلابي تحريک کو جاري رکھنے ميں خواتين کے بے مثال کردار کا ثبوت ہے- ڈاکٹر ولايتي نے مزيد کہا کہ باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني رح نے خطے کي اسلامي تحريک ميں ايک نئي روح پھونکي - جس کا مقصد مسلمان اقوام کي عظمت اور دنيا کے سياسي ، اقتصادي اور اجتماعي ميدانوں ميں ملت اسلاميہ کي عظمت رفتہ کو پھر سے حاصل کرنا ہے-

خواتين اور اسلامي  بيداري کي عالمي کانفرنس ميں شريک عالم اسلام کي ايک ہزار سے زائد مجاہد ، دانشور اور ممتاز ايراني اور غير ملکي نمائندہ خواتين نے تہران ميں قائد انقلاب اسلامي سے ملاقات کي-  اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے  رہبر معظم انقلاب اسلامي سيد علي خامنہ اي نے اسلامي بيداري کي عظيم تحريک ميں خواتين کے کردار کو بے مثال قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کي وسيع موجودگي مسلمان قوموں کے ليے عظيم کاميابيوں کا پيش خيمہ ہوگا - انہوں نے خواتين اور اسلامي بيداري کے اجلاس ميں مسلمان خواتين کے اجتماع کو عالم اسلام کي خواتين کي ايک دوسرے سے زيادہ سے زيادہ شناخت کے ليے نہايت ہي اہم موقع قرارديتے ہوئے فرمايا  کہ احساس شناخت و آگاہي اور مسلمان خواتين کي بصيرت اسلامي بيداري کي تحريک پرمثبت وگہرے اثرات مرتب کرنے کے ساتھ امت اسلاميہ کي عزت وکرامت وسربلندي کا باعث بنے گي - رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے ايران کي جانب سے ملت فلسطين کي حمايت نہ کرنے کے لئے مغرب کي تمام ترناکام کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا : اسلامي جمہوري نظام اور ايراني قوم شيعہ وسنّي جيسے اختلافي مسائل سے بالاتر ہوکراپنے تمام مسلمان بہن بھائيوں کے ساتھ کھڑے ہيں- يران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي اور دوام ميں خواتين کے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلامي  بيداري کي مبارک تحريک کے دوران خواتين کے کردار کي تقويت اور اس کا دوام بلاشبہ، مسلم اقوام کے لئے برکتوں کا باعث بنے گا-امت مسلمہ کي عزت و کرامت اور اسلامي بيداري پر مسلمان خواتين کي بصيرت، آگاہي اور تشخص کے احساس کے دوچنداں اور حيرت انگيز اثرات مرتب ہوں گے-

 رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بيداري اسلامي اور خواتين کے بين الاقوامي اجلاس ميں 85 ممالک سے ممتاز مسلمان خواتين کي شرکت کو عالم اسلام کي خواتين کي ايک دوسرے کے ساتھ پہچان اور شناخت کے سلسلے ميں بہت ہي اہم موقع قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس ميں حاصل ہونے والي آشنائي اور باہمي شناخت کو مسلمان خواتين کي شخصيت اور تشخص کے احياء کے لئے مۆثر اور يادگار تحريک کا مقدمہ اور شروعات قرار  دينا چاہيے- انہوں نے عورت کے بارے ميں مغربي نقطہ نظر کو عورتوں کي توہين قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ مغربي ممالک اپنے سماج و ثقافت ميں عورتوں کو اجناس کي فروخت اور مردوں کي لذت کا وسيلہ سمجھتے ہيں اور وہ  اس ہدف کو عملي جامہ پہنانے کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کر رہے  ہيں اور اس کے ساتھ وہ اپني اس پست، ذلت آميز، گمراہ اور بري حرکت کو آزادي کا نام بھي دے رہے ہيں اور اسي طرح وہ  انساني حقوق، حريت پسندي اور جمہوريت کے نام پر اپنے ہولناک جرائم کا ارتکاب، قوموں کي لوٹ کھسوٹ، قتل و غارت اور دوسرے ممالک پر فوجي يلغار بھي کرتے ہيں- رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسلامي تشخص سے مسلمان عورتوں کو دور کرنے کے لئے مغربي اور سامراجي طاقتوں کي 100 سالہ پيچيدہ  اور ہمہ گير کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا، اس تشخص کو بحال کرنے کے سلسلے ميں عالم اسلام کي ممتاز خواتين کي کوششيں درحقيقت امت اسلامي کي عظيم خدمت ہے کيونکہ امت مسلمہ کي عزت و کرامت اور اسلامي بيداري پر مسلمان خواتين کي بصيرت، آگاہي اور تشخص کے احساس کے دوچنداں اور حيرت انگيز اثرات مرتب ہوں گے- آپ نے فرمايا کہ افسوس يہ ہے کہ مغرب نے خواتين کے بارے ميں اس طرح کے لچر، ناقص اور گمراہ کن نظريات کو آزادي کا نام ديا ہے بالکل اسي طرح جيسے انہوں نے قتل و غارتگري، ملکوں کي لوٹ مار، فوج کشي اور جنگ کو حريت پسندي ، انساني حقوق اور جمہوريت جيسے فريب کارانہ نام دے رکھے ہيں- عورت کے بارے ميں مغربي طرز فکر کو توہين آميز قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ مغرب والے اپني ثقافت کي گہرائيوں ميں خواتين کو استعمال کي ايک چيز اور مرد کي تسکين کا ذريعہ سمجھتے ہيں اور انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام وسائل صرف کر ديئے ہيں-

جاري ہے

تحرير: ڈاکٹر محمد کيومرثي

پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان