• صارفین کی تعداد :
  • 949
  • 9/19/2012
  • تاريخ :

توہين آميز فلم اور مسلمان

توہین آمیز فلم اور مسلمان

امريکيوں کي طرف سے توہين رسالت پر مبني فلم پر امام خامنہ اي کا پيغام

يہ واہيات فلم کن چيزوں پر مشتمل ہے ؟

اسلام مخالف فلم کے پس پردہ حقائق

 امريکہ ميں  يہودي لابي کے ہاتھوں بننے والي توہين آميز فلم کے ردعمل ميں دنيا ميں بسنے والے ڈيڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوۓ ہيں - اسلامي ممالک ميں اس گھٹيا حرکت کے خلاف احتجاج جاري ہے اور حکومتي و عوامي سطح پر اس کي شديد مذمت کي جا رہي ہے -  پاکستان ، بنگلہ ديش سميت اکثر اسلامي ممالک ميں يوٹيوب پر پابندي عائد کر دي گئي ہے - اس فلم کے خلاف سب سے پہلا ردعمل مصر اور ليبا ميں آيا - ليبيا  کے شہر بن غازي ميں واقع امريکي سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کيا گيا جس ميں امريکي سفير سميت چند دوسرے امريکي سفارت کاروں کي ہلاکتيں ہوئيں اور امريکہ نے  بعض اسلامي ممالک ميں اپنے سفارتي عملے کي حفاظت کے ليۓ فوجي دستے بھي بھيج ديۓ ہيں - ياد رہے کہ ليبيا ميں مرنے والے اسي امريکي سفير نے قذافي حکومت کا تختہ الٹنے ميں کليدي کردار ادا کيا تھا -

پاکستان و ايران کے مختلف شہروں ميں اس فلم کے خلاف عوامي سطح پر شديد احتجاج جاري ہے - حکومتي سطح پر پاکستان کي اسمبليوں ميں  مذمتي قرارداديں منظور کي گئي ہيں اور ايسے واقعات کو روکنے اور اس کے  ذمہ دار عناصر کو سزا دينے کي اپيل کي گئي ہے - عوامي سطح پر ہونے والے مظاہروں ميں کئي افراد ہلاک و زخمي ہو چکے ہيں -  افغانستان ميں بھي عوام  کي بڑي تعداد نے احتجاجي مظاہرے کيے ہيں اور امريکہ کے خلاف برسرپيکار  گروپوں کي جانب سے امريکي اور نيٹو افواج کے خلاف حملات ميں شدت آئي ہے - طالبان کے حاليہ ايک حملے ميں دو امريکي فوجي ہلاک اور متعدد زخمي ہوۓ اور امريکہ کے چھ جنگي جہاز بھي تباہ ہو گۓ - ايک دوسرے واقعے ميں ايک افغان پوليس افسر نے چوکي پر موجود امريکي فوجيوں پرفائرنگ کر دي جس کے نتيجے ميں چار امريکي فوجي ہلاک ہو  گۓ -

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان