• صارفین کی تعداد :
  • 781
  • 1/21/2013
  • تاريخ :

سعودي عرب ميں  آمر حکومت

سعودي عرب ميں  آمر حکومت

آج کے جديد دور ميں عوام پر طاقت کے زور پر حکومت قائم کرنا  تھوڑا مشکل ہو گيا  ہے مگر پھر بھي دنيا کے مختلف حصوں ميں  آمر حکومتيں جديد دور کے ہتھکنڈے استعمال کرکے اپني  حکومتوں کو مختلف طريقوں  سے قائم رکھے ہوۓ ہيں - شعور آنے کے ساتھ انسان ميں جرات آتي ہے اور پھر انسان اپنے حقوق کے حصول اورتحفظ کے ليۓ سرتوڑ کوششيں کرتا ہے - اسلامي ممالک ميں آنے والي اسلامي بيداري بھي انہيں کاوشوں کي ايک مثال  ہے جہاں کي عوام نے اپنے حقوق اور آزادي حاصل کرنے کے ليۓ وہاں کي  جابر  اور نااہل حکومتوں کے خلاف آواز بلند کي  اور وہاں پر آمرانہ طرز حکومت کو ختم کرکے جمہوري حکومتيں تشکيل ميں لانے کا سلسلہ شروع کيا ہے - اسلامي ممالک ميں آنے والي يہ تبديلي بہت ہي خوش آئند ہے اور اميد کي جا رہي ہے کہ ان تبديليوں کي وجہ سے اسلامي دنيا ميں ايک انقلاب برپا ہو گا اور  مسلمان زندگي کے ہر ميدان ميں پھر سے اپنا کھويا ہوا مقام حاصل کرنے کے قابل ہو جائيں گے -

سعودي عرب بھي ايسے ممالک ميں شامل ہے جہاں پر شہنشاہي نظام حکومت  ہے اور بادشاہيت کے روپ ميں وہاں پر آل سعود کي آمرانہ حکومت قائم ہے جو عوام  کو  ان کے بنيادي حقوق سے محروم رکھے ہوۓ ہے -  دنيا ميں آنے والي ترقي اور  ميڈيا کے فروغ کي وجہ سے اب سعودي عرب کي عوام بھي  يہ بات سمجھنے لگي ہے کہ ان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہو رہا ہے اور ان پر ايک آمر حکومت مسلط ہے - شمالي افريقہ اور مشرق وسطي کے  عرب ممالک ميں  اسلامي بيداري کي آنے والي لہر  نے سعودي عرب ميں بھي  ايک احساس بيداري پيدا کيا ہے جس کے بعد سعودي عرب کي عوام نے بھي پرامن طور پر اپنے حقوق کے حصول اور تحفظ کے ليۓ سڑکوں پر آنے کا فيصلہ کيا ہے -  سعودي عرب کي  عوام کي بھي يہ خواہش ہے کہ ملک  ميں سياسي اصلاحات لائي جائيں اور  آمرانہ طرز حکومت کو ختم کرکے ايک جمہوري نظام حکومت يہاں پر متعارف کروايا جاۓ - اس  مقصد کو حاصل کرنے کے ليۓ ملک کے اندر  حکومت  مخالف پرامن مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گيا ہے -

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امريکہ کا زوال شروع