• صارفین کی تعداد :
  • 826
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

صدر کرزئي اور طالبان کے درميان مذاکرات متوقع

صدر کرزئي اور طالبان کے درميان مذاکرات متوقع

افغانستان کے صدر نےطالبان کے ساتھ امن مزاکرات کيلئے اپني آمادگي کا اعلان کيا ہے-

ابنا: ريڈيو تہران کي رپورٹ کے مطابق  کرزئي آج طالبان رہنماوں سے مذاکرات کريں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر آج سے قطر ميں طالبان کا دفتر کھل جائے گا- تاھم طالبان کے مطابق آج قطر ميں دفتر ضرور کھل رہا ہے، ليکن حامد کرزئي کا اس سے کوئي تعلق نہيں- طالبان نے واضح کيا کہ افغان صدر سے کوئي براہِ راست رابطہ نہيں اور قطر ميں موجود طالبان رہنما، صدر کرزئي سے بات نہيں کريں گے-

افغان صدر طالبان رہنماوں سےملاقات کرنے کيلئے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھےجو پاکستان اور امريکہ کي طالبان کے ساتھ مزاکرات ميں کئي سال کے تعطل کے بعد سے حامد کرزئي کا پہلا دورہ قطر شمار ہوتا ہے-