• صارفین کی تعداد :
  • 786
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

يوم الارض کي مناسبت سے فلسطين ميں ہونے والے مظاہروں پر صہيونيوں کي جارحيت

غرب اردن میں یوم الارض

غرب اردن ميں يوم الارض کي مناسبت سے ہونے والے مظاہروں ميں فلسطيني مظاہرين اور صيہوني فوجيوں کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں-

ابنا: اطلاعات کے مطابق غرب اردن ميں يوم الارض کي مناسبت سے کل فلسطينيوں نے وسيع مظاہرے کئے جن کے دوران مظاہرين اور صيہوني حکومت کے فوجيوں کے درميان جھڑپيں ہوئيں- صيہوني حکومت کے فوجيوں نے الخليل شہر ميں يوم الارض کے موقع پر ہونے والے فلسطنينيوں کے مظاہرے روکنے کے لئے مظاہرين پر پاني کي زبردست بوچھاڑ کي اور آنسو گيس کے گولے داغے- اطلاعات کے مطابق دريائے اردن کے مغربي کنارے ميں ہونے والے مظاہروں ميں مختلف ممالک کے امن کارکنوں نے بھي شرکت کي- دوسري طرف بيت المقدس ميں يوم الارض کے مظاہرے روکنے کے لئے صيہوني حکومت نے بہت بڑي تعداد ميں فوجيوں کو تعينات کيا جنہوں نے فلسطينيوں کو مسجدالاقصي کي طرف جانے سے روک ديا- بيت المقدس کے بعض علاقوں ميں فلسطينيوں اور صيہوني فوجيوں کے درميان جھڑپيں ہونے کي اطلاعات موصول ہوئي ہيں-