• صارفین کی تعداد :
  • 809
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

قاہرہ ميں جھڑپيں

قاہرہ ميں جھڑپيں

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر دھرنے پر بيٹھے حکومت مخالفين اور علاقے کے باشندوں کے درميان جھڑپوں ميں دس افراد زخمي ہوگئے ہيں -

ابنا: قاہرہ سے خبروں کے مطابق ان جھڑپوں ميں علاقے کے دوکاندار  اور باشندے زخمي ہوئے ہيں - تاہم زخميوں ميں دھرنے پر بيٹھے لوگوں کي تعداد زيادہ ہے ان پر علاقے کے دوکانداروں نے حملہ کرديا تھا -

علاقے کے دوکانداروں اور تاجروں کو التحرير اسکوائر پر مسلسل دھرنے اور مظاہروں کي وجہ سے کافي مالي نقصان ہورہا ہے انہوں نے ان حالات سے تنگ آکر اعلان کيا تھا کہ اب وہ اس طرح کے دھرنے پر بيٹھنے والوں کو برداشت نہيں کريں گے - التحرير اسکوائر کے پاس اور اس کي اطراف کي سڑکوں پر يہ جھڑپيں کافي دير تک ہوتي رہيں-