• صارفین کی تعداد :
  • 736
  • 4/11/2013
  • تاريخ :

پاکستان کو کوريا ميں رونما کشيدگي سے تشويش

پاکستان کو کوريا ميں رونما کشيدگي سے تشويش

پاکستان نے جزيرہ نمائے کوريا کے ايٹمي مسئلے کے حل کا مطالبہ کيا ہے -

ابنا: پاکستان کي وزارت خارجہ نے اعلان کيا کہ پاکستان کو بھي عالمي برادري کي طرح جزيرہ نمائے کوريا ميں رونما ہونے والي کشيدگي سے تشويش لاحق ہے -

 پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد نے کہا کہ پاکستان ہميشہ ، ايٹمي ہتھياروں سے خالي جزيرہ نمائے کوريا کي حمايت کرتا ہے - انہوں نے اسلام آباد ميں ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ پاکستان جزيرہ نمائے کوريا ميں پيدا ہونے والي صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اس علاقے ميں اپنے سفارتکاروں اور شہري باشندوں کي حفاظت کے لئے ضروري اقدامات انجام دے رہا ہے -

 واضح رہے کہ شمالي کوريا کي فضائي حدود ميں ، راڈار سے ماوراء دو امريکي بمبار طياروں کا نظر آنا ، اور امريکہ اور جنوبي کوريا کي مشترکہ فوجي مشقوں کا انعقاد ، پيونگ يانگ کي برھمي کا سبب بنا ہے -