• صارفین کی تعداد :
  • 842
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

تہران اور قاہرہ کے تعلقات پر تاکيد

تہران اور قاہرہ کے تعلقات پر تاکيد

مصر کے سابق نائب وزير خارجہ عبداللہ اشعل نے تہران اور قاہرہ کے تعلقات کي اہميت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے کہ ايران اور مصر کے درميان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہيں-

مصر کے سابق نائب وزير خارجہ عبداللہ اشعل نے تہران اور قاہرہ کے تعلقات کي اہميت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے کہ ايران اور مصر کے درميان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد ميں ہيں-

اطلاعات کے مطابق عبداللہ اشعل نے قاہرہ ميں اس بات پر زور ديا کہ تہران اور قاہرہ کے تعلقات خاص اہميت کے حامل ہيں کہ جو دونوں ملکوں خاص طور پر مصر کے مفاد ميں ہيں- انہوں نے دونوں ملکوں کے تاريخي تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے مصر ميں ايراني سياحوں کي آمد کا خيرمقدم کيا اور کہا کہ مصري عوام کے تمام طبقے مصر ميں ايراني بھائيوں کي آمد کا خيرمقدم کرتے ہيں اور حال ہي ميں جو اعتراضات ہوئے ہيں وہ ايک چھوٹے سے گروہ نے کيے ہيں جو مصري عوام کي نمائندگي نہيں کرتے-

عبداللہ اشعل نے مزيد کہا کہ مصر کے صدر محمد مرسي تہران اور قاہرہ کے تعلقات کو تمام شعبوں ميں بہترين شکل ميں فروغ دينا چاہتے ہيں-