• صارفین کی تعداد :
  • 725
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

ايران افريقي ممالک کي ترقي و پيشرفت اور ان کے اتحاد کا خيرمقدم کرتا ہے

حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

برونڈي کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيۃ اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي- رہبرانقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں فرمايا کہ ايران افريقي ممالک کي ترقي و پيشرفت اور ان کے اتحاد کا خيرمقدم کرتا ہے-

ابنا: برونڈي کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيۃ اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي- رہبرانقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں فرمايا کہ ايران افريقي ممالک کي ترقي و پيشرفت اور ان کے اتحاد کا خيرمقدم کرتا ہے-

رہبر انقلاب اسلامي نے برونڈي کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات ميں افريقي ملکوں کي دولت کو لوٹنے اور ان ملکوں کے درميان تفرقہ ڈالنے کے سلسلے ميں بعض يورپي ملکوں اور امريکہ کے مخاصمانہ اقدامات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ برونڈي سميت افريقہ کا مستقبل بہت بہتر اور ترقي و پيشرفت سے معمور ہو گا-

 رہبر انقلاب اسلامي نے ايران اور برونڈي کے تعلقات ميں فروغ کا خيرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ افريقي يونين تمام افريقي ملکوں کے ليے قوت و طاقت کا ايک مرکز بن سکتي ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران اس يونين ميں زيادہ سے زيادہ يکجہتي کي حمايت کرتا ہے-

برونڈي کے صدر نے ايران اور برونڈي کے اٹھائيس سالہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورۂ تہران کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات ميں فروغ کے عمل ميں تيزي لانا ہے-

برونڈي کے صدر نے باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني رحمۃ اللہ عليہ کے مزار پر بھي حاضري دي اور مہمانوں کي کتاب ميں اپنے تاثرات درج کيے-

واضح رہے کہ برونڈي کے صدر ايک وفد کے ہمراہ منگل کے روز دو روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے- اور آج وہ اپنا دورہ مکمل کر کے برونڈي واپس ہو گئے-

ارنا کي رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے انہيں سرکاري طور پر رخصت کيا- انہوں نے اپنے دورے کے دوران ايران کے ساتھ تعاون کے آٹھ  سمجھوتوں پر دستخط کيے-