• صارفین کی تعداد :
  • 712
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

سويڈن کے شہر مالمو ميں ايام فاطميہ کي مناسبت سے عزاداري کے پروگرام کا انعقاد

سویڈن

سويڈن کے شہر مالمو ميں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کي شہادت کي مناسبت سے عزاداري کا پروگرام منعقد ہوا ہے جس ميں آيت اللہ سيستاني کے نمائندے اور اہل بيت عصمت وطہارت کے چاہنے والوں نے شرکت کي ہے-

ابنا: سويڈن کے شہر مالمو ميں امام منتظر(عج) انسٹي ٹيوٹ نے حضرت صديقہ طاہرہ فاطمہ زہر اسلام اللہ عليہا کي شہادت کي مناسبت سے عزاداري کا پروگرام منعقد کيا ہے جس ميں آيت اللہ العظمي سيستاني کے نمائندے سيد مرتضي کشميري اور اہل بيت عليہم السلام کے چاہنے والوں نے شرکت کي ہے-

سيد مرتضي کشميري نے اس پروگرام ميں پيغمبراکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور حضرت علي بن ابي طالب عليہ السلام کي خدمت مميں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کي شہادت کي تعزيت پيش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پيغمبراکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي وفات کے بعد يہ ايک درد ناک واقعہ تھا اور اس وقت کے سياسي حالات کي وجہ سے آپ کي شہادت ہوئي تھي-

کشميري نے مزيد کہا ہے کہ متعدد روايات کے مطابق يہي ايام ايام فاطميہ ہيں اور عراق کے مقدس شہروں ميں انہيں چھوٹي عاشورا کہا جاتا ہے- انہوں نے کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ عليہا کا مقام ومنزلت بہت بلند اور عظيم ہے اور آپ کي عظمت کا راز ہمارے اور تمام مسلمانوں کے ليے پوشيدہ ہے-