• صارفین کی تعداد :
  • 690
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

پاکستان اورھندوستان کے مابين گروپ کي شکل ميں ويزامعاہدے پر عمل درآمد شروع

پاکستان اورھندوستان

ھندوستان نے گروپ کي صورت ميں ھندوستان کا سفر کرنے والے افراد کيلئے ويزوں کے اجراء پر عمل درآمد شروع کر ديا ہے- 

 ابنا: ھندوستان کي جانب سےعمر رسيدہ پاکستاني شہريوں کو ويزے ديئے جانے کے چند ہفتون بعد اب اس ملک نے گروپ کي شکل ميں ھندوستان کا سفر کرنے والے افراد کيلئے ويزوں کے اجراء پر عمل درآمد شروع کر ديا ہے-

گروپ کي صورت ميں ويزوں کا اجراء گزشتہ مہينے سے ہونا چاہئيے تھا ليکن پاکستان اور ھندوستان کے مابين لائن آف کنٹرول پرہونے والي فا ئرنگ اور2ھندوستاني فوجيوں کي ہلاکت اور پاکستان کي جانب سے ھندوستان کا سفر کرنے والے افراد کي لسٹ نہ دئيے جانے کي وجہ سے يہ امر کھٹائي ميں پڑ گيا تھا-

ھندوستان اور پاکستان کے مابين طے پانے والے سمجھوتے کي رو سے 10سے 50 افراد پر مشتمل گروپ کو 30 دن کا ويزہ ديا جائيگا-