• صارفین کی تعداد :
  • 817
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

قزاقستان کے درالحکومت ميں مذاکرات کا نيا دور

قزاقستان کے درالحکومت ميں مذاکرات کا نيا دور

آلماتے ميں مذاکرات کا دوسرا دور

ايران کے ايٹمي پروگرام  پر مذاکرات کا نيا دور

قزاقستان  ميں ايٹمي مزاکرات کا  دوسرا دور

 مذاکرات ميں  کاميابي کے ليۓ ضروري ہے کہ  ايک مثبت سوچ کے ساتھ مذاکرات ميں شرکت کي جاۓ مگر بدقسمتي کي بات يہ کہ   مذاکرات کے نۓ دور شروع ہونے سے پہلے  ہي عالمي  ايٹمي توانائي کے سربراہ   يوکيا آمانو  نے ايران کے پرامن ايٹمي  پروگرام کے بارے ميں اپنے منفي  بيانات کا سلسلہ ايک بار پھر شروع کر رکھا ہے - يوکيا آمانو نے منگل کے دن ايک بار پھر دعوي کيا کہ اس بات کا امکان  پايا جاتا ہے کہ ايران خفيہ طور پر ايٹمي ہتھيار بنانے کي تياري کر رہا ہو- يوکيا آمانو کے يہ بيانات ان يورپي ممالک کي جانب سے ديۓ جانے والے تاثرات سے ملتے جلتے ہيں جو اس بات کا دعوي کرتے رہتے ہيں کہ ايران ايٹمي ہتھيار بنانے کي صلاحيت حاصل کرنے کے درپے ہے- يوکيا آمانو نے ايسوسي ايٹڈ پريس کو انٹرويو کے دوران اس بات کا اعتراف کيا کہ ان کو اس دعوے کے صحيح ہونے کا يقين نہيں ہے ليکن اس کے باوجود انھوں نے دعوي کيا کہ ان کے پاس ايسي معلومات موجود ہيں جن سے اس بات کي نشاندہي ہوتي ہے کہ ممکن ہے ايران نے ايٹمي ہتھياروں کي تياري سے متعلق سرگرمياں انجام دي ہوں- ليکن يوکيا آمانو نے کبھي بھي اپنے دعوے کا کوئي ثبوت پيش نہيں کيا ہے-

امريکہ کو اچھي طرح سے معلوم ہے کہ اس طرح کے حربوں سے  کچھ حاصل نہيں ہو گا مگر پھر بھي وہ عادت سے مجبور ہے اور اسرائيلي حکومت  کو خوش کرنے کے ليۓ مسلسل ايران کے خلاف زورآزمائي کرنے ميں مصروف ہے - امريکہ اور پورپي طاقتوں کو يہ چاہيۓ کہ  وہ اين پي ٹي کے دائرہ کار ميں رہتے ہوۓ ايران کے ايٹمي انرجي کے استعمال کے حق کو تسليم کريں اور ايران کے ساتھ  مثبت مذاکرات شروع کرنے کے ليۓ اعتماد سازي کي فضا پيدا کريں - اس راستے پر عمل پيرا ہو کر اس مسئلے کا پرامن حل ممکن ہے – ہم اميد کرتے ہيں کہ آلماتے ميں ہونے والے مذاکرات کا دور کامياب  رہے گا اور ان مذاکرات ميں نہ صرف ايران کے ايٹمي توانائي کے استعمال کے حق کو تسليم کيا جاۓ گا بلکہ  مستقبل ميں مشرق وسطي کو  ايٹمي اسلحہ سے پاک  خطہ بنانے کي ضرورت پر بھي زور ديا جاۓ گا -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان