• صارفین کی تعداد :
  • 652
  • 4/24/2013
  • تاريخ :

يورپي اور امريکي ايٹمي اسلحہ انسانيت کے لئے خطرہ

علی اصغر سلطانی

آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے علي اصغر سلطاني نے کہا ہے کہ يورپي اور امريکي ايٹمي اسلحہ انسانيت کے لئے خطرات کا اصل سبب ہے اور يہ ايٹمي وار ہيڈز براہ راست دنيا بھر کے انسانوں کے لئے دھمکي کے مترادف ہيں.

وہ جنيوا ميں Nuclear Non-Proliferation Treaty (NPT) نامي ايک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ روز بروز ان ہتھياروں کي بڑھتي ہوئي تعداد، ان ميں تبديلياں اور ان ہتھياروں کا ہاي الرٹ ہو نا اور ان ميں ہر گذرتے دن کے ساتھ آنے والي جدت بني نوع انسان کي بقا کے لئے خطرہ ہے.

انہوں نے امريکي حکام کو بھي اپني تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے دسمبر 2012 ميں کئے گئے نيوکلر ٹيسٹ کي شديد مذمت کي اور کہا کہ يہ امريکہ کي ايک صريح خلاف ورزي هے اور ہم اسکي شديد مذمت کرتے ہيں.

اقوام متحدہ کے مطابق امريکہ وہ واحد ملک ہے جس نے اپنا نيوکلئر ہتھيار استعمال کيا ہے اور اب تک ہزار سے زيادہ ايٹمي تجربے کر چکا ہے۔

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

متعلقہ تحریریں :

امريکا کي جنگي اشتعال انگيزي

امريکہ النصرہ کو ہتھيار فراہم کررہا ہے