• صارفین کی تعداد :
  • 755
  • 6/11/2013
  • تاريخ :

ايران کے صدارتي انتخابات کے نامزد اميدواروں کے خيالات

ایران کے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کے خیالات

اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارھويں دور کے صدارتي انتخابات کے نامزد اميد واروں نے ملکي، علاقائي اور عالمي مسائل کے بارے ميں اپنے اپنے نظريات بيان کئے ہيں- ايران کے نامزد  صدارتي اميد وار " علي اکبر ولايتي " نے کہا ہے کہ اگر وہ انتخابات ميں کامياب ہو گئے تو وہ باصلاحيت خواتين سے امور مملکت چلانے ميں کام ليں گے- علي اکبر ولايتي نے تہران ميں خواتين کي کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايراني خواتين نے اسلامي انقلاب کي کاميابي اور اسي طرح صدام کي جانب سے ايران پر مسلط کردہ 8سالہ جنگ کے دوران اھم کارنامے انجام ديئے، انہوں نے کہا کہ سياسي اور اقتصادي منصوبوں پر درست عمل درآمد کيا جائے تو ايران علاقے کي بڑي طاقت بن سکتا ہے-

ايران کے ايک اور صدارتي اميدوار اور دارالحکومت تھران کے ميئر " محمد باقر قاليباف نے اصفھان شہر ميں انتخابي مھم کے دوران عوام کے ايک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران ميں آئندہ بننے والي حکومت ميں جھادي فکرو سوچ کي ضرورت ہے اور اسي فکر و سوچ کي وجہ سے اختلاف، تھمت اورجھگڑے کي کوئي گنجايش نہيں رہ جاتي- انہوں نے کہا کہ ايران کے اسلامي انقلاب کو دشمنوں کي جنگ کا خطرہ نہيں ہے بلکہ دشمن ايران کے اسلامي انقلاب کو نا کام ظاہر کرنے کي کوشش کر رہے ھيں-

 محمد باقر قاليباف نے اقتصادي و سياسي مشکلات کے حل کو اپني ممکنہ حکومت کي ترجيحات ميں سے قرار ديا اور کہا کہ ايران کي مشکلات ہرقسم کے قومي ، نسلي ، مذہبي اور ثقافتي امتيازي سکوک سے بالا تر ہوکر اور بہتر ايڈ منسٹريشن کے ذريعے حل کي جاسکتي ہيں -

ايک اور صدارتي اميدوار " حسن روحاني "نے اپني انتخابي مھم کے دوران ايران کے خلاف مغرب کي يکطرفہ پابند يوں کے مقابلے کے لئے اپنے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ڈپلوميسي اور ايران کے خلاف وجود ميں آنے والے اتفاق کو ختم کرنے کے ذريعے ، پابند يوں کي پاليسي کو ناکام بنايا جا سکتا ہے -

 صدارتي انتخابات کے نامزد اميدوار " سعيدجليلي " نے مشھد مقدس ميں عوام کے ايک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےجوہري حق کے دفاع کو ايراني عوام کا دفاع قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايراني عوام دشمن کو ايسا سبق سکھانا چاہتي ہے تاکہ دشمن اس کے بعد ايراني عوام کے حق کو للچائي ہوئي نظر سے نہ ديکھے- انہوں نے کہا کہ اس وقت ايران دنيا کے دس ايٹمي ملکوں ميں شامل ہے اور ان گنجائشوں کو ايران کے غيور دانشوروں نے پيدا کيا ہے -

ايک اور صدارتي اميدوار " محسن رضائي نے صد ارتي انتخابات ميں اپنے نامزد ہونے کي ايک وجہ ، عوام اور حکومت کے تعلقات کي بہتر برقراري بيان کي اور کہا کہ عوام سياسي ميدان ميں موجود ہيں ، ليکن اقتصادي عمل ميں ان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے -

ايران کے ايک اور صدارتي اميدوار " سيد محمد غرضي " نے بھي تھران ميں ايک ٹيليويژن انٹرويو ميں کہا کہ انتخابات ميں کاميابي کي صورت ميں وہ مہنگائي کو کنٹرول کرنے پر اپني پوري توجہ مرکوز رکھيں گے -

يہ بيانات ايسي صورت حال ميں سامنے آ رہے رہيں کہ اس وقت ايران کے صدارتي نامزد اميدواروں کے درميان انتخابي مھم زور و شور سے جاري ہے  جس ميں تمام صدارتي اميدوار اپنے اپنے انتخابي پروگراموں کا دفاع کر رہے ہيں -ياد رہے کہ ايران کے گيارويں دور کے صدارتي اور بلدياتي انتخابات کے لئے پولنگ 14 جون کو پورے ايران ميں ہوگي-

ابتک دو صدارتي اميدوار  ڈاکٹر حداد عادل اور ڈاکٹر محمد عارف اپنے ہم فکر اميدواروں کے حق ميں بيٹھ گئے ہيں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 

 

متعلقہ تحریریں:

انتخابات، انقلاب کےاہداف کوآگے بڑھانے ميں نہايت اہميت کےحامل ہيں

ايران ميں صدارتي انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگي منظور