• صارفین کی تعداد :
  • 701
  • 6/26/2013
  • تاريخ :

انتہاپسندوں کي جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت

انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

اردو ريڈيو تھران کي ايک رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر نے شدت پسندوں کي جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کي کاروائيوں کي مذمت کرتے ہوئے اسے شکست خوردہ قرار ديا ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر علي لاريجاني نے آج مجلس شوراي اسلامي کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موقع پرست عناصر کو جو عالم اسلام ميں مسلمانوں کي صورتحال کو بدلنے کيلئے تشدد آميز کاروائياں کر رہے ہيں بالآخر شکست کا منہ ديکھنا پڑے گا-

ايران کے اسپيکر نے مصر کے شيعہ عالم دين اور چند ديگر شيعوں کي شہادت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے شيعوں پر حملہ اور انھيں شھيد کرنا، شامي عوام کا قتل عام اورافغانستان، پاکستان اور لبنان ميں پر تشدد کاروائيوں سے انتہا پسند عناصر مسلمانوں پر اپنے متحجرانہ عقايد اور دھشتگردانہ کاروائيوں کو مسلط کرنا چاہتے ہيں-

علي لاريجاني نے کہا کہ دھشتگرد اور انتہا پسند گروہ مغرب کي خفيہ اور واضح حمايت سے مسلمانوں کي زندگي اجيرن بنانے کي کوشش کر رہے ہيں-

 


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں20نمازيوں کي شہادت کے خلاف احتجاجي ريلياں

يورپي اور امريکي ايٹمي اسلحہ انسانيت کے لئے خطرہ