• صارفین کی تعداد :
  • 657
  • 7/13/2013
  • تاريخ :

مصر، معزول صدر مرسي کي بحالي کےلئے مظاہرے

مصر، معزول صدر مرسی کی بحالی کےلئے مظاہرے

مصر ميں معزول صدر مرسي کي بحالي کےلئے مظاہرےجاري ہيں اور مظاہرين صدارتي محل کي جانب پيش قدمي ميں پرعزم دکھائي دے رہے ہيں-

مصرسے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر محمد مرسي کے ہزاروں حامي صدارتي محل اور دارالحکومت قاہرہ کے مشہور تحرير اسکوائر کي جانب پيش قدمي کر رہے ہيں-

فوج نے صدارتي محل کي جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر ديا ہے ليکن اس بار مظاہرين خاصے پر جوش اور پر امن انداز سے صدارتي محل کي جانب بڑھ رہے ہيں-

دوسري جانب پوليس نے تحرير اسکوئر کو گھيرے ميں لے رکھا ہے- مظاہرين تحرير اسکوئر تک پہنچنے کے لئے پوليس کي چيک پوسٹوں کو عبور کرنے ميں سرگرم ہيں-

واضح رہے اخوان المسلمين نے فوجي بغاوت کے خلاف جمعہ کو ملک بھر ميں مظاہروں کا اعلان کيا ہے-

ياد رہے کہ گذشتہ بدھ کو مصر کي فوج نے اس ملک کے صدر محمد مرسي کو اس ملک کي صدارت کے عہدے سے برطرف کرديا تھا-

مصرکے سابق صدر کي معزولي پرلبناني روزنامے الاخبار نے سعودي عرب اور امريکہ کو مرسي کي سرنگوني کا ذمہ دار قرارديا ہے- دھر بعض تجزيہ کاروں کا خيال ہے کہ سعودي عرب، مصري پارٹيوں کے درميان اختلافات ڈال کر سابق ڈکٹيٹر کے کارندوں کو برسر اقتدار لانا چاہتا ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

مصر کا غيريقيني مستقبل

مصر کے داخلي امور ميں حماس کي مداخلت کي ترديد