• صارفین کی تعداد :
  • 848
  • 7/29/2013
  • تاريخ :

مصر کے حالات انتہائي دردناک، رہبر انقلاب اسلامي

مصر کے حالات انتہائی دردناک، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا ہے کہ اسلامي بيداري وہ اہم ايشو ہے جو استعمار کي مخالفت کي وجہ سے ختم نہيں ہو گا- سينکڑوں طالبعلموں نے اتوار کي شام رہبر  معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ خامنہ اي سے ملاقات کي- اس ملاقات ميں رہبر معظم نے مختلف سياسي، اجتماعي، ثقافتي اور اقتصادي موضوعات پر اظہار خيال فرمايا-

حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے اتوار کو مختلف يونيورسٹيوں کے طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ حادثات و واقعات اس بات کي نشاندہي کر رہے ہيں کہ ان ممالک ميں اسلامي بيداري کے گہرے آثار موجود ہيں ليکن اس کي صحيح مديريت نہيں کي گئي اور اس ميں خيانت کي گئي ہے، آج مصر جيسے بڑے ملک کے حالات بہت زيادہ دردناک ہيں-

آپ نے فرمايا کہ طالبعلوں کے گروہ کو چاہئے کہ، اسلامي بيداري کا عمل اور اس کے مقابلے ميں استکبار کي رکاوٹيں، خطے کے ممالک ميں ہونے والي غلطياں اور ان ممالک ميں ہونے والے حادثات و واقعات کا ايران کي اسلامي جمہوريہ کے قيام اور اس کي بقا سے موازنہ جيسے موضوعات پر بحث و مباحثہ کے زريعے اپنے ملک اور ملت کي خدمت انجام ديں-

آپ نے فرمايا کہ خطے کے حالات کا حقيقيت پسندانہ جائزہ اس بات کي نشاندہي کر رہا ہے کہ بعض موضوعات اسلامي نظام کو مستحکم کرنے کا سبب اور اسلامي جمہوريہ کي بہترين اسٹريٹجي کو بيان کر رہے ہيں-

حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے اسلام دشمن عناصر کي جانب سے شيعہ اور سني اختلاف کو ہوا دينے کے بارے ميں گفتگو کرتے ہوئے فرمايا کہ شيعيوں کو دنيا کے مختلف ممالک ميں تہہ تيغ کيا جا رہا ہے کيونکہ وہ سمجھتے ہيں کہ شيعہ اسلامي جمہوريہ ايران کے حامي ہيں حالانکہ دشمن کو نہيں معلوم کہ بہت سارے ممالک ميں ہمارے اہل سنت بھائي بھي انتہائي شدت کے ساتھ اسلامي نظامي کا دفاع کر رہے ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

مصر کا غيريقيني مستقبل

ايران  اور ہندوستان ميں‌ تعلقات کا فروغ