• صارفین کی تعداد :
  • 773
  • 7/29/2013
  • تاريخ :

عالمي يوم القدس امام خميني(رح) کي فکر کا نتيجہ ہے

عالمی یوم القدس امام خمینی(رح) کی فکر کا نتیجہ ہے

 اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ حضرت امام خميني (رح) نے يوم قدس کو عالمي کرنے کے ساتھ مسئلہ فلسطين کو عالم اسلام کي ترجيحات ميں سے قرار ديا-ڈاکٹر علاء الدين بروجردي نے آج تھران ميں علاقائي سياست و سيکورتي ميں رونما ہونے والي تبديليوں کے پرتو ميں عالمي يوم القدس کے حوالے سے منعقدہ خصوصي پريس کانفرنس ميں عالمي يوم القدس کو باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رح) کے تفکر کي علامت قرار ديا اور کہا کہ امام خميني نے مسئلہ فلسطين کو عربي قوميت کے دائرے سے نکال کر اسلامي امہ کے مسئلہ ميں تبديل کيا اور تين سو ميلين عربي فوج کو اسلامي امہ کي ڈيڑھ ارب فوج ميں تبديل کرديا-

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے مزيد کہا کہ  اسلام ميں قدس شريف اور اس کا اعلي و عرفاء مقام سرحدوں سے بالاتر رہا ہے اور قدس تمام اسلامي امہ سے متعلق ہے-ڈاکٹر بروجردي نے کہا کہ حضرت امام خميني (رح) نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد اور مسئلہ فلسطين اور اس مسئلہ کو علاقائي و عالمي سطح پر ہميشہ باقي و زندہ رکھنے  کے لئے جمعتہ الوداع کو يوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کيا-اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے عالم اسلام اور علاقے ميں رونما ہونے والي تبديليوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکيد کي کہ تسلط پسند نظام اس کوشش ميں ہے کہ سازشوں اور خطرناک منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ اسلامي ملکوں ميں خانہ جنگي شروع کروادے تاکہ اسلامي امہ کي توانائيوں اور صلاحيتوں کو نابود کرتے ہوئے ان کو ماضي سے زيادہ کمزور کردے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

ايران امريکا مذاکرات پر رد عمل

ماہ مبارک رمضان تزکيۂ نفس کا مہينہ