• صارفین کی تعداد :
  • 1060
  • 9/8/2013
  • تاريخ :

آيت اللہ سيد حسن طاہري خرم آبادي کي تدفين

آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی کی تدفین

رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آيت اللہ سيد حسن طاہري خرم آبادي کے انتقال پر تعزيت پيش کي ہے- مرحوم آيت اللہ سيد حسن طاہري ايران کے مغربي صوبے لرستان سے فقہاء کي کونسل يعني مجلس خبرگان کے رکن تھے-

رہبرانقلاب اسلامي نے اپنے تعزيتي پيغام ميں فرمايا ہے کہ تقوا، اخلاص اور ہوشياري و متانت اس مجاہد عالم دين کي اہم خصوصيات تھيں- آپ نے اپنے اس تعزيتي پيغام ميں حضرت امام خميني قدس سرہ کي تحريک ميں آيت اللہ سيد حسن طاہري خرم آبادي کے کردار اور انقلاب کي کاميابي کے بعد انقلاب کے ساتھ ان کي وفاداري کي قدر داني کي-

آيت اللہ سيد حسن خرم آبادي کچھ مہينوں تک عليل رہنے کے بعد سنيچر سات ستمبر کو قم کے شہيد بہشتي اسپتال ميں انتقال کر گئے-

آيت اللہ حسن طاہري خرم آبادي کو آج قم مقدسہ ميں حضرت معصومہ قم سلام اللہ عليھا کے روضہ اقدس ميں سپرد خاک کيا گيا- آيت اللہ شبير زنجاني نے ان کي نماز جنازہ پڑھائي، مرحوم آيت اللہ طاہري خرم آبادي کي نماز جنازہ ميں رہبرانقلاب اسلامي کے دفتر کے سربراہ محمدي گلپائيگاني، آيت اللہ جنتي، سيد حسن خميني، تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سيکريٹري محسن رضائي، مراجع عظام کے نمائندوں، مجريہ، مقننہ اور عدليہ کے نمائندوں، اور ديگر سول اور فوجي حکام نے شرکت کي-

 

متعلقہ تحریریں:

پاکستان کے ساتھ ايران کے دوستانہ اور اچھے تعلقات

نواز شريف نے اپني جيت کا دعوي کرديا