• صارفین کی تعداد :
  • 10035
  • 1/14/2009
  • تاريخ :

گھنے اور دیدہ زیب بالوں کیلئے گھر پر تیار کردہ شیمپو

shampoo

 چہرے پر میک اَپ چاہے کتنی ہی محنت سے کیا گیا ہو اگر بال چہرے کی مناسبت سے نہ سنوارے جائیں تو ساری محنت بےکار ہو جاتی ہے لیکن بالوں کو سنوارنے کا لطف تبھی آتا ہے جب بال صحت مند، چمکدار اور خوبصورت ہوں۔ خوشنما اور لمبے بالوں کے حصول کے لئے مختلف قسم کے شیمپو، تیل اور جیل استعمال کئے جاتے ہیں مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلتا۔ الٹا شیمپو بال خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر میں شیمپو تیار کرنے کے طریقے بتاتے ہیں جو نہ صرف بالوں کو صرف فریب نگاہ، گھنے اور چمکدار بناتے ہیں بلکہ مضر اثرات سے بالکل پاک ہوتے ہیں۔

ضروری نہیں کہ آپ مہنگے شیمپو اورسیٹنگ لوشنز استعمال کریں اگر آپ زیادہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتیں تو گھر میں ہربل شیمپو وغیرہ بنا لیں درج ذیل نسخوں میں سے آپ کوئی سا بھی اپنے لئے منتخب کر سکتی ہیں۔

(رم شیمپو) خشکی سکری کے لئے

دو عدد انڈوں کی زردیاں، دو کھانے کے چمچ السی کا تیل اور دو کھانے کے چمچ رم ملائیں انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں سر کی جلد اور بالوں پر لگائیں کم از کم ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں یہ نسخہ سکری اور خشکی کے خاتمہ کے لئے ہے۔

(ایگ شیمپو) بالوں کی صحت کےلئے

 بالوں کی صحت و آرائش کے لئے یہ نسخہ سب سے قدیم ہے۔انڈے پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہر دور میں خواتین مستعد رہی ہیں۔ ایک گلاس گرم پانی میں دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ لیں اس پانی سے بالوں کو اچھی طرح تر کرکے سر کی جلد میں ہلکی ہلکی مالش کریں باقی پانی سے بالوں کو تر کر لیں سر کی جلدپر بھی خوب لگائیں۔

( کنڈیشننگ شیمپو) بال لمبے گھنے اور دیدہ زیب بنانے کیلئے

کوئی سستا سا شیمپو، ایک یا کھانے کے دو چمچ، انڈہ ایک عدد ، ایک کھانے کا چمچ سادہ جلاٹین پاؤڈر لیں انہیں آہستہ آہستہ پھینٹیں تاکہ یک جان ہو جائیں یہ ایک موثر کنڈشنگ شیمپو ہے کیونکہ انڈے اور جلاٹین دونوں پروٹین ہیں اور بالوں کو گھنا اور دیدہ زیب بناتے ہیں ۔

ٹانک شیمپو

خشک ریٹھہ، سیکاکائی اور آملہ، ہر ایک 30گرام مقدار میں لے لیں انہیں ایک لٹر پانی میں ڈالیں چوبیس گھنٹے تک پڑا رہنے دیں اور پھر ابالیں ابالنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں چھلنی یا باریک کپڑے سے چھان لیں اب یہ شیمپو کی طرح استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔

(ہرب شیمپو) بالوں کو لچک دار اور چمکدار بنانے کیلئے

خشک زیتون اور سیکاکائی کے دانے دونوں 200 گرام لے لیں انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں کسی لوہے کے برتن میں ایک رات بھگوئے رکھیں لیکن کم از کم دس سے بارہ گھنٹے تک اس طرح بھیگے رہیں اگلی صبح 10سے 15منٹ تک ابا لیں اور پھر چھان لیں بچ رہنے والے گودے کو پتلا کر کے شیمپو کے طور پر استعمال کریں یہ شیمپو آپ کے بالوں کولچکدار بناتا ہے۔

بال سیٹ کرنے والے لوشن (لیموں کا رس)

ایک لیموں کا رس لیں اسے چھان لینے کے بعد بالوں کو سیٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ رس بالوں کو چمکدار بناتا ہے لیموں کا رس بہت جلد خشک ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے نسخہ یہ ہے کہ ایک لیموں کا ٹکڑا کاٹ لیں پھر ایک کپ پانی ابا لیں جب پانی آدھا کپ رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اب اسے چھان کر استعمال کر سکتے ہیں اگر اس میں چند قطرے الکوحل کے شامل کر لئے جائیں تو کافی دن تک محفوظ رہتا ہے ۔

                                                نداۓ وقت ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

 ايڑيوں کا پھٹنا

 آنکھوں کي خوبصورتی