• صارفین کی تعداد :
  • 4016
  • 10/10/2013
  • تاريخ :

بيت اللہ کي  زيارت کا سفر

بیت اللہ کی  زیارت کا سفر

حج ،آداب و اخلاق الہی کا جلوہ( حصّہ اوّل )

خانۂ خدا کی زیارت کے لیۓتیاری ( حصّہ دوّم )

نيت ، عمل کي روح ہے ، اور عمل ، خالص نيت کے بغير ايک بے جسم روح کي مانند ہے - حج کے معني قصد و ارادے کے ہيں اور خالص قصد اور مقصد و نيت ، خدا کے سوا کسي اور کے لئے نہيں ہونا چاہئے کيوں کہ قبلۂ عشق ايک سے زيادہ نہيں ہے -

 نيت کو پاک اور خالص کرنے کے بعد خانۂ خدا کے زائر کو اپنے دل کو، کينوں اور کدورتوں سے صاف کرنا چاہئے - اگر کوئي دل ميں کسي سے کدورت رکھتا ہے اور کچھ لوگ اس سے ناراض بھي ہيں تو اخلاق کا تقاضا يہ ہے کہ حج پر روانگي سے قبل اس ناراضگي کو دور کرے - اگر کسي نے کسي شخص کي غيبت کي ہے يا تہمت و افترا باندھا ہے يا کينہ و عداوت کسي شخص سے دل ميں ہے تو خود کو ان روحي آلودگيوں سے پاک کرے - زائر خانۂ خدا کو اس گھر کي زيارت سے قبل سب سے خدا حافظي کرنے پر تاکيد کا ايک سبب يہ ہے کہ ايسے لمحات ميں جب وہ سفر کا ارادہ کيئے ہوئے ہے تو افراد کے ساتھ اس کا جذباتي سلوک ، کدورتوں کو مٹا سکتا ہے - کبھي ايسا بھي ہوتا ہےکہ ايک ملاقات ميں اور ايک معذرت خواہي سے دلوں ميں موجود رنجش اور کينے کا خاتمہ ہو جاتا ہے - 

 اس طرح سے رخصت سے قبل لوگوں سے خداحافظي اور ان سے معافي طلب کرنا اس سفر کے آغاز کے آداب ميں اہميت رکھتا ہے - زائر کو چاہئے کہ اپنے دوستوں ، اور اعزہ و اقربا کو اپنے سفر سے آگاہ کرے -سفر حج کے اعلان کے مفيد آثار مرتب ہوتے ہيں - جب زائر خانۂ خدا کا عازم ہوتا ہے تو دوسروں کے ساتھ اس کا جذباتي سلوک نہ صرف کدورتوں کو مٹاتا ہے بلکہ دوسروں کو بھي اس عظيم فريضے کے ادائيگي کي ترغيب دلاتا ہے - آخرکار خانۂ خدا کا زائر اپنے ارد گرد کے افراد کي رضايت اور خوشنودي حاصل کرکے خود کو خوشنودي پروردگار سے قريب کرتا ہے -

 خدا کے گھر کے زائر کو سفر سے قبل خمس و زکات کو ادا کرنا چاہئے تاکہ اس کا مال حلال اور خالص ہو جائے - اسي طرح قرضوں کي ادائيگي اور لوگوں کے مطالبات کو اہميت دے - اگر  زائر کي گردن پر دوسروں کا کوئي حق ہو تو اسے ادا کرے - اس معنوي سفر کے ديگر آداب ميں سے ايک وصيت لکھنا ہے - وصيت ايک سنت حسنہ ہے جو قديم الايام سے مومنين کے درميان مرسوم رہي ہے - حضرت امام صادق (ع ) سفر پر روانگي سے قبل وصيت کے بارے ميں فرماتے ہيں جو سفر کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ وصيت کرے ( اصول کافي  ، ج4 ص 542 ) ( جاري ہے )

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

نماز کي فضيلت رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي زباني 

حج کے اسرار