• صارفین کی تعداد :
  • 638
  • 11/4/2013
  • تاريخ :

امريکہ  کا مذاکراتي عمل پر ڈرون حملہ

امریکہ  کا مذاکراتی عمل پر ڈرون حملہ

پاکستان کے وزير داخلہ نے کہا کہ ايک ايسے وقت پر جب وفد نے مذاکرات کيلئے روانہ ہونا تھا تو ڈرون حملہ کر ديا گيا- يہ حکيم اللہ محسود کا قتل نہيں ہے بلکہ امن کي کوششوں کا قتل ہے يہ چھپ کر امن کے عمل پر گولي چلائي گئي ہے- علاقے ميں امن کا قتل ہے- يہ جنگ ہماري نہيں تھي- نيويارک ٹاور پر حملہ ہوا- اسکے بدلے ميں افغانستان پر حملہ کر ديا گيا ليکن پاکستان کے طول و ارض ميں جو کچھ ہو رہا ہے- وہ ميري جنگ ہے- اس حوالے سے امريکي اہلکاروں سے باتيں ہوئيں- وہ ساري باتيں قوم کے سامنے رکھوں گا کيونکہ وہ اپني قوم کے سامنے جواب دہ ہيں- انہوں نے کہا کہ وہ نيويارک ٹاور پر حملے کي مذمت کرتے ہيں جنہوں نے حملہ کيا وہ تو پاکستاني نہيں تھے- ان دہشت گردوں نے پاکستان سے تو تربيت نہيں لي تھي- پھر ہميں کيوں اس جنگ ميں ملوث کيا گيا- اس جنگ ميں سب سے زيادہ قيمت ہم نے ادا کي ہے- انہوں نے کہا کہ مذاکراتي عمل ميں ايک فرقے کے جيد علماء سے مدد لي گئي جس پر اہل تشيع علماء نے اعتراض کيا ان کو اعتماد ميں ليکر اتفاق رائے کے بعد مذاکرات کي تياري کي گئي- مذہبي اتفاق رائے پر انکا شکرگزار ہوں- انہوں نے کہا کہ منصب سنبھالنے کے چند ہفتے بعد امريکيوں سے رابطہ ہوا اس حوالے سے امريکي سفير نے ملاقات کيلئے وقت مانگا تو انکو بتايا گيا کہ ہمارے ڈرون حملوں پر شديد تحفظات ہيں- ہمارا مۆقف پہنچا ديں کہ امن کيلئے ڈرون حملے بند کرا ديں ورنہ حالات مزيد خراب ہونگے- امريکي سفير کو بتايا کہ دل و جان سے طالبان کيلئے مذاکرات کرنا چاہ رہے ہيں- دوسرا کوئي بھي فيصلہ آپ کے کہنے پر نہيں کرينگے- ان پر واضح کيا کہ اگر آپ نے تحريک طالبان پاکستان پر کوئي بھي حملہ کيا تو آپ کي رہي سہي ساکھ بھي ختم ہو جائے گي- آپکے ذمہ بات آئے گي کہ آپ امن نہيں چاہتے ہيں- اس دوران انہوں نے شہباز شريف سے بھي بات کي- پھر معاملہ ميرے پاس آ گيا- انہوں نے اس دوران ڈرون حملے نہ کرنے کيلئے شرط رکھي کہ ٹي ٹي پي پر ڈرون حملے نہيں کريں گے ليکن جو سرحد پار جاتے ہيں ان پر حملہ کيا جائيگا- ميں نے کہا کہ يہ شرط قابل قبول نہيں ہے- ڈرون حملہ ڈرون حملہ ہوتا ہے اسکے منفي اثرات ہونگے- انہوں نے شرط رکھي کہ اگر حکيم اللہ محسود ہمارے سامنے آيا تو ٹي ٹي پي کو کچھ نہيں کہيں گے ليکن حکيم اللہ محسود کو ماريں گے- ميں نے کہا کہ حکيم اللہ محسود سے ميرا کوئي لينا دينا نہيں ہے- وہ ٹي ٹي پي کا سربراہ ہے- اگر اس پر حملہ ہوا تو مذاکرات کيسے چليں گے- ميں نے کہا کہ يہ شرط بھي نامنظور ہے- انہوں نے کہا کہ امريکي صدر کي جانب سے مذاکراتي عمل کي حمايت ميں ايک بيان آيا تھا تو کيا يہ سپورٹ ہے- ايک دن بعد مذاکراتي عمل ہونا تھا- امن عمل کے حوالے سے يہ دہرا معيار ہے- آج يہ مشکل صورتحال گھمبير صورتحال قوم کے سامنے رکھني ہے- قوم کے مستقبل کا يہ مشکل ترين مرحلہ ہے- کئي دشمن ہيں- کئي دوست نما دشمن ہيں- مذاکرات کے لئے ماحول بنتا ہے تو پاک فوج کے اعليٰ افسران اور نوجوانوں کو شہيد کر ديا جاتا ہے- چرچ پر حملہ ہو جاتا ہے اور دوسري جانب سے ذمہ داري قبول کر لي جاتي ہے- انہوں نے کہا کہ جنرل کياني نے انہيں بتايا کہ انہوں نے معمول کي حرکت بھي روک دي ہے تاکہ امن کي کوششوں کو خطرہ نہ ہو- افواج پاکستان اس حد تک امن کيلئے خواہاں ہيں تاکہ امن کي کوششوں کو زک نہ پہنچے ليکن اب جب پھر امن کيلئے حالات بہتر ہوئے تو ڈرون حملہ کر ديا گيا-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

صدر کرزئي اور طالبان کے درميان مذاکرات متوقع

خيبر ايجنسي ميں جاري آپريشن کے دورن 15 افراد ہلاک