• صارفین کی تعداد :
  • 749
  • 11/11/2013
  • تاريخ :

گوجرانوالہ  ميں امام بارگاہ پر حملہ

گوجرانوالہ  میں امام بارگاہ پر حملہ

پاکستان ميں محرم الحرام کے  اہم موقع پر دہشتگردانہ واقعات کا رونما ہونا بہت ہي پريشاني کا باعث ہے - اسلام دشمن اور  ملک دشمن عناصر ايسے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ معاشرے ميں تفريق کا سامان مہيا کرنے کي کوشش کرتے نظر آتے ہيں - محرم الحرام کے موقع پرگوجرانوالہ کي دوامام بارگاہوں پردھشتگردوں کي فائرنگ اور3 افرادکي شھادت کےان واقعات پر عوام نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کيا اور احتجاجي مظاہرہ کرتے ہوئے عالم چوک کو بلاک کر ديا- واقعہ کے بعد ورثا اورمشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اورميتيں سڑک پر رکھ کر احتجاج کيااور تمام دکانيں اور مارکيٹيں بند ہوگئيں - عيني شاہدين نے بتايا کہ ملزمان نے سائلنسر لگي پستول سے فائرنگ کي اور فرار ہو گئے- پوليس واقعے کے آدھے گھنٹے کے بعد پہنچي-آج کے واقعہ کي مجلس وحدت مسلمين سميت مذھبي اور سياسي جماعتوں نے مذمت کرتے ہوئے حکومت سے محرم الحرام کے موقع پر سکيورٹي کے سخت انتظامات کرنے کا مطالبہ کيا-

پنجاب کي صوبائي وزير بہبود آبادي بيگم ذکيہ شاہنوازنے کمشنر آفس ميں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ميں امن عامہ کي صورتحال انتہائي حساس ہے- مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکيورٹي فراہم کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کي ضرور ت ہے- شر پسند عناصر بدامني پيدا کر کے ملک کو غير مستحکم کرنيکے درپے ہيں ايسے حالات ميں مذہبي منافرت زہر قاتل ہو گي- جبکہ پاکستاني حکام کا کہنا ہے کہ آٹھويں، نويں اور دسويں محرم الحرام کے دوران ملک بھرميں جنرل ہولڈ اپ رہيگا- اس ضمن ميں چيکنگ کيلئے ٹيميں مخصوص کر دي گئي ہيں جوموٹر سائيکلوں، جيپ، گاڑيوں سميت تمام وہيکلز کي چيکنگ کر کے رپورٹ حکام کو ارسال کرينگي- انتظاميہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کي سيکورٹي کو يقيني بنانے کيلئے جلوسوں کي آمد سے قبل راستوں پر سرچ آپريشن کرنے کا فيصلہ بھي کيا ہے- جلوسوں کے راستوں پر کھڑي گاڑياں اور سامان ضبط کرليا جائيگا-

پاکستان ميں اس بار ہي محرم الحرام ميں دھشتگردي کا واقعہ رونما نہيں ہوا بلکہ تقريبا ہر سال محرم الحرام کے موقع پر پاکستان ميں دھشتگردي کے واقعات سے حالات کو خراب کرنے کي کوشش کي جاتي ہے- ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

علاقائي ممالک ميں امريکي دہشتگردي

طالبان اور علاقائي  دہشتگردي