• صارفین کی تعداد :
  • 749
  • 11/12/2013
  • تاريخ :

حکومت پاکستان، طالبان کے ساتھ رابطہ منقطع

حکومت پاکستان، طالبان کے ساتھ رابطہ منقطع

پاکستان کے وزير داخلہ چودھري نثار علي خان نے کہا ہے کہ پاکستاني طالبان کے ليڈر حکيم اللہ محسود کي ہلاکت کے بعد گروہ طالبان کے ساتھ جکومت کا رابطہ منقطع ہوگيا- پاکستاني طالبان کے ليڈر حکيم اللہ محسود امريکي ڈرون حملے ميں ہلاک ہوگيا تھا- پاکستان کے وزير داخلہ نے کہا کہ امريکي ڈرون حملے اگر يونہي جاري رہے تو پاکستان ميں طالبان کے ساتھ گفتگو کے عمل ميں کوئي پيشرفت نہيں ہوسکےگي-انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ايسي حالت ميں منقطع ہوا ہے کہ پارليمنٹ ميں اراکين کي اکثريت ان مذاکرات کي حامي رہي ہے جنھوں نے امريکي ڈرون حملے کي شديد مذمت بھي کي ہے- پاکستان کے وزير داخلہ چودھري نثار علي خان نے کہا کہ ان کا ملک، حسّاس دور سے گذر رہا ہے جبکہ پاکستان ميں تشدد و دہشتگردي کے خلاف مہم کيلئے تمام گروہوں اور جماعتوں کے درميان مکمل اتحادويکجہتي کي ضرورت ہے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

کراچي آپريشن، درجنوں گرفتار

حزب اللہ ملک کا ايک اہم ستون