• صارفین کی تعداد :
  • 2933
  • 11/16/2013
  • تاريخ :

عراق میں قمہ زنی اور  انگریزی استعمار کا فایدہ

عراق میں قمہ زنی اور انگریزی استعمار کا فایدہ

سۆال:

عراق ميں قمہ زني کے فروغ سے انگريزي استعمار نے کيا فائدہ اٹھايا؟

 

جواب:

انگريزي استعمار ثابت کرنا چاہتا تھا کہ ہندوستان اور ديگر مسلم نوآبادياتي ممالک ميں عوام وحشيانہ اور تہذيب سے  بيگانہ انداز سے  سڑکوں پر ظاہر ہوتے ہيں اور وہ اس دور ميں بھي انساني تہذيب سے  دور ہيں چنانچہ ان کے لئے قيّم اور سرپرست کي ضرورت ہے جو ان کو توحش، جہل اور جنگلي طرز زندگي سے  نکال لائے اور وہ اپنے عوام کو بھي يہي جواز فراہم کرکے دوسرے ممالک پر حملے کرتے تھے-

انگريزوں نے ان ممالک ميں عوام کے جہل اور توحش کے ثبوت کے طور پر عزاداري سيدالشہداء (عليہ السلام) کے دوران زنجيروں سے پيٹھ پر اور قمہ و تلوار سے  ماتھے پر ماتم کرنے والوں کي خون آلود تصاوير يورپ کے جرائد و روزناموں ميں شائع کي جاتي تھيں؛ اور سامراجي سياستدان ان تصاوير کي اشاعت کے نتيجے ميں ان ممالک ميں نوآبادياتي نظام کے قيام کو انساني ضرورت قرار ديا کرتے تھے-

ان کے بقول ان ممالک ميں برطانوي نوآبادياتي نظام کے قيام سے  «بے تہذيب عوام» کو تہذيب کے قلمرو ميں لايا جاسکتا ہے اور انہيں جہل اور وحشي پن کي قيد سے  چھڑايا جاسکتا ہے-

نقل ہے کہ عراق ميں انگريز نوآبادياتي نظام کے دور کے عراقي وزيراعظم «ياسين ہاشمي» عراق سے  استعمار کے تسلط کے خاتمے کے سلسلے ميں گفتگو کي غرض سے  لندن کے دورے پر تھے- انگريزوں نے ان سے  کہا:

«ہم عراقي عوام کي مدد کے لئے عراق ميں آئے ہيں تا کہ انہيں توحش اور حماقت کي قيد سے  آزادي دلائيں اور انہيں سعادت و خوشبختي کا مزہ چکھائيں»-

يہ بات سن کر ياسين ہاشمي غضبناک ہوجاتے ہيں اور اجلاس سے واک آۆٹ کرتے ہيں؛ مگر انگريز ان سے  معذرت کرتے ہيں اور انہيں عراقي عوام کي عام زندگي کے سلسلے ميں ايک مستند فلم (ڈاکومينٹري) ديکھنے کي دعوت ديتے ہيں-

ہاشمي بھي مان ليتے ہيں فلم ديکھنے بيٹھ جاتے ہيں تو ديکھتے ہيں کہ يہ فلم کربلا، نجف اور کاظمين کي سڑکوں اور گليوں ميں عزاداري کي رسومات پر مبني ہے جس ميں لوگ قمہ اور شمشير اٹھا کر نہايت ہولناک انداز سے  اپنے جسم پر ضربيں لگارہے ہيں-

انگريز ہاشمي کو بتانا چاہتے تھے کہ: «کيا روشنفکر عوام – جو کسي قدر تمدن و تہذيب سے  بھي بہرہ مند ہوں – اپنے ساتھ ايسا سلوک کرتے ہيں؟»- يوں انگريزوں نے جناب ہاشمي کو قائل کرليا کہ عراقي عوام کو انگريزي تمدن و تہذيب کي اشد ضرورت ہے-

 

حوالہ جات:

1- کتاب "دست پنہان"- https://abarkooh-persianblog-com/148569-htm

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

جمہوري آذربائيجان ميں قمہ زني کا رواج