• صارفین کی تعداد :
  • 841
  • 11/18/2013
  • تاريخ :

قيام امن ميں مدد کيلئے پاکستان سے افغانستان کي درخواست

قیام امن میں مدد کیلئے پاکستان سے افغانستان کی درخواست

پاکستان کو چاہيئے کہ افغانستان ميں قيام امن کيلئے طالبان ميں حاصل اپنا اثرورسوخ استعمال کرے-حکومت افغانستان کے خصوصي ايلچي نے اپنے دورۂ ہندوستان ميں کہا ہے کہ پاکستان، طالبان گروہ ميں اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے افغانستان سے بدامني کا خاتمہ کرنے ميں تعاون کرسکتا ہے- ہندوستان کے اخبار ٹائمز آف انڈيا کے مطابق حکومت افغانستان کے خصوصي ايلچي شيدا محمد ابدالي نے دعوي کيا ہے کہ طالبان گروہ کے اہم ليڈر منمجلہ ملا عمر پاکستان ميں ہيں اور اسلام آباد کو چاہيئے کہ وہ پاکستان ميں ملا عمر کي روپوشي کے مقام کے بارے ميں افغان حکومت کو باخبر کرے-

ابدالي نے افغانستان اور ہندوستان کے تاريخي اور قريبي تعلقات پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کا ايک مشترکہ مسئلہ، امن سے متعلق ہے اور افغانستان ميں امن، پاکستان ميں امن کے مترادف ہے-انھوں نے لندن کانفرنس کي طرف بھي اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات، افغانستان کي زير قيادت انجام پانے چاہيے-

 

متعلقہ تحریریں:

عزاداري کے مراسم  ہدايت کا سرچشمہ

حکومت پاکستان، طالبان کے ساتھ رابطہ منقطع