• صارفین کی تعداد :
  • 795
  • 12/13/2013
  • تاريخ :

خطيب جمعہ تہران : امريکہ ملت ايران کا سب سے بڑا دشمن

خطیب جمعہ تہران : امریکہ ملت ایران کا سب سے بڑا دشمن

تہران کي مرکزي نماز جمعہ آج آيت اللہ موحدي کرماني کي امامت ميں ادا کي گئي- خطيب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازيوں سے خطاب ميں کہا کہ ملت ايران ہرگز اس بات کا موقع نہيں دے گي کہ ايٹمي مذاکرات ميں اس کي عزت اور سربلندي پر آنچ آئے-  آيت اللہ موحدي کرماني نے کہا کہ ايران اور پانچ جمع ايک کے ايٹمي مذاکرات برابري کے اصول کے مطابق ہونے چاہيں اور چونکہ مغربي ممالک توسيع پسند ہيں لھذا اگر ايران بغير مراعات لئے انہيں مراعات ديتا ہے تو مغربي ممالک ايران سے زيادہ مراعات مانگنے لگيں گے- خطيب جمعہ تہران نے کہا کہ ايٹمي مذاکرات اسلامي جمہوريہ ايران کے امن پسندانہ موقف سے اہل عام کو آگاہ کرنے کا بہترين موقع ہے لہذا ايراني مذاکرات ٹيم کو يہ ثابت کرنا چاہيے کہ امريکہ کے تمام اقدامات بالخصوص ايرانو فوبيا محض ايک سازش ہے- انہوں نے کہا کہ ايران کے خلاف امريکہ کي ديرينہ دشمني کا سبب ايران کا اسلامي تشخص ہے کيونکہ اسلامي جمہوريہ ايران تسلط پسندي کي نفي کرنے کے لئے وجود ميں آيا ہے اور يہ امريکہ کے لئے ايک بہت بڑا چيلنج ہے- آيت اللہ موحدي کرماني نے کہا کہ ملت ايران گذشتہ پينتيس برسوں ميں امريکہ کے جرائم کو ہرگز فراموش نہيں کرے گي اور امريکہ ملت ايران کا سب سے بڑا دشمن رہے گا- انہوں نے کہاکہ امريکہ کي جانب سے نيک نيتي کي توقع نہيں رکھني چاہيے-

 

متعلقہ تحریریں:

ايران کے زرائع ابلاغ کے اثرات پر تشويش

ايران کے ساتھ ايٹمي سفارتکاري